اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سپریم کورٹ کے جسٹس مدن بی لوکر کا تعلق الہ آباد سے رہا ہے!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 14 January 2018

سپریم کورٹ کے جسٹس مدن بی لوکر کا تعلق الہ آباد سے رہا ہے!

رپورٹ: فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی
ــــــــــــــــــــــــ
الٰہ آباد(آئی این اے نیوز 14/جنوری 2018) الہ آباد کے سینٹ جوسیف میں انٹرمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کی تھی، سریم کورٹ کے چارججوں نے حال ہی میں آزاد ہندوستان کی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے میڈیا کے سامنے آئے، ان میں سے ایک جسٹس مدن بی لوکر بھی تھے، جن کا تعلق اترپردیش کے اہم ضلع اور دور شاجھاں کے اندر مستقل صوبہ رہنے والا، اور ملک کو پہلا وزیر اعظم اور سب سے زیادہ وزیر اعظم دینے کا شرف حاصل کرنے والا ضلع الہ آباد سے رہا ہے.
واضح ہو کہ جسٹس مدن بی لوکر سن 1970/71میں انٹرمیڈیٹ کی تعلیم الہ آباد کے سینٹ جوسیف انٹر کالج سے حاصل کیا، وہ جب بھی کسی پروگرام میں آئے تو اپنے ماضی کے دنوں کو یاد کیا، وہ الہ آباد میں ایک سیمینار اور الہ آباد ہاٹی کورٹ کے ڈیزائینیشن سینٹر کے پروگرام میں آچکے ہیں، 31/دسمبر 1953کو جسٹس لوکر کی پیدائش ہوئی، 1968 تک دہلی کے مارڈن اسکول سے تعلیم حاصل کیا، اور اس کے بعد انٹر کی تعلیم الہ آباد میں حاصل کرنے کے بعد دہلی گئے اور دھلی یونیورسٹی میں وکالت کی تعلیم حاصل کی، 1977 میں دہلی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں وکالت شروع کی، جسٹس لوکر کرمنل اور سروس قوانین کے سلسلہ میں مہارت تامہ رکھتے ہیں، جسٹس مدن لوکر 2012 سے سپریم کورٹ میں جج ہیں، اور وہ سپریم کورٹ میں ای کمیٹی کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے پورے ملک کی عدالتوں میں کمپوٹرائزیشن کے تعلق سے اہم کردار ادا کیا ہے.