رپورٹ: سلمان کبیرنگری
ــــــــــــــــــــــــــــ
بلواسینگر/سنت کبیرنگر (آئی این اے نیوز 3/جنوری 2018) معروف شاعر و ناظم مشاعرہ انور جلال پوری کے سانحہ ارتحال پر دیگر ادبی شخصیات نے بھی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، اسی سلسلہ میں نئی روشنی میگزین کے ایڈیٹر سلمان کبیرنگری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ انور جلال پوری کا انتقال ادبی دنیا کا عظیم نقصان ہے اپنی زندگی کے دوران مرحوم نے بے شمار ادبی محافل کو اپنی خوبصورت نظامت سے جگمگایا.
نمائندہ کو جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انور جلال پوری کی ادبی خدمات کا تفصیل سے ذکر کیا نئی روشنی میگزین کے نائب ایڈیٹر سلمان عارف نے کہا کہ بہترین ناظم ہونے کے علاوہ انور جلال پوری بہترین شخصیت کے بھی مالک تھے، ادبی دنیا کے لئے انکے انتقال کی خبر کسی خسارہ سے کم نہیں ہے.
سماجی کارکن طارق امان نے کہا کہ انور جلال پوری نے ہمیشہ ہی اپنی ادبی خدمات سے محبان ادب کی رہنمائی کی ہے، اپنی شاعری کے ذریعے اتحاد پر خاص کام کیا اور گیتا کا اردو ترجمہ کرکے ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دیا، انور جلال پوری ہمیشہ یاد کئے جاتے رہیں گے.
معروف صحافی وشاعر وسیم خان وسیم نے بھی انور جلال پوری کو خراج عقیدت پیش کیا اور جاری تعزیتی پیغام میں کہا کہ مخملی آواز بہترین شاعری اصلاح آمیز تصانیف کے مالک انور جلال پوری کے انتقال کی خبر ادبی دنیا کے لئے بیحد غم ناک ہے، انور جلال پوری کی زندگی ادبی حلقوں سے حقیقی انسیت رکھنے والے افراد کے لئے ہے، مرحوم کی ادبی خدمات کو کسی صورت میں فراموش نہیں کیا جا سکتا، بہترین ناظم کے علاوہ بہترین انسان ہم سے بہت دور ہو گیا ہے .