رپورٹ: ریاض الحق خان
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
جونپور(آئی این اے نیوز 3/جنوری 2018) سی بی ایس ای بورڈ کے طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے ضلع میں تین اور نئے سینٹر بنا دیئے ہے، اب ضلع میں چھ سینٹر ہوگئے ہیں، اس سینٹر کے بننے سے طالب علموں کے ساتھ ساتھ اسکول ذمہ داران کو بھی راحت ملے گی، یہ جانکاری منگل کو اسکول ذمہ داران کو دے دی گئی.
معلوم ہو کہ ضلع میں پہلے ماں درگا جی ودھیائے صدیق پور، ڈاکٹر رضوی لرنس اکیڈمی اور سےنٹیش پیٹرک اسکول کو بورڈ نے سینٹر بنایا تھا اسی میں ضلع کے 52 اسکول کے طلبہ امتحان دیتے تھے، اس بار ان تین کے علاوہ رادھیکا بال ودھیا مندر، اما ناتھ سنگھ ہائیر سیکینڈری اسکول اور پرساد اٹرنیشنل اسکول کو سینٹر بنایا گیا ہے، اس سال بھی 52 اسکول کے تقریباً 6 ہزار طلبہ امتحان میں شامل ہوں گے.
رادھیکا بال ودھیا مندر اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر پنکج سنگھ نے بتایا کہ آج ہی انہیں سینٹر کے بارے میں اطلاع ملی ہے، پہلے تین مراکز میں امتحان ہوئے تھے، کن کن اسکولوں کا سینٹر کہاں کہاں ہے جلد ہی اطلاع پہنچا دی جائے گی.