اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور میں آئندہ 12 فروری کو دوسرے عظیم الشان نعتیہ پروگرام کی تیاری زوروں پر، پہلے انعام کے طور پر حج اور دوسرا انعام 19 افراد کو اجمیر شریف کا دورہ، 7 ٹاپر طالب علموں کو انعامات سمیت حافظ ملت ایوارڈ، مولانا علامہ محمد احمد مصباحی صاحب سمیت کل 29 انعامات!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 8 February 2018

مبارکپور میں آئندہ 12 فروری کو دوسرے عظیم الشان نعتیہ پروگرام کی تیاری زوروں پر، پہلے انعام کے طور پر حج اور دوسرا انعام 19 افراد کو اجمیر شریف کا دورہ، 7 ٹاپر طالب علموں کو انعامات سمیت حافظ ملت ایوارڈ، مولانا علامہ محمد احمد مصباحی صاحب سمیت کل 29 انعامات!

رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 8/فروری 2018) مبارکپور قصبہ کے محلہ پرانی بستی لال کنواں/ لال چوک تنظیم حسان رسول مشن کے زیر اہتمام  15 واں سالانہ 12 فروری دن سوموار 2018 رات 9 بجے لال کنواں کے میدان میں ایک عظیم الشان نعتیہ بمقابلہ جشن عید ملادننبي منعقد کیا گیا ہے جسکی تیاری زبردست انداز میں کی جارہی ہے کوئی قسم کی کوئی کمی نہ رہے اس کے لئے کمیٹی حسان رسول مشن کے مینیجر اور مبارکپور کے نوجوان سماجی کارکن ساڑی کاروباری حاجی اسرار الحسن انصاری لال
کنواں، کمیٹی کے جنرل سکریٹری فیروز انور ایڈوكیٹ نے بتایا کہ اس عظیم الشان پرگرام میں شہر اور باہر کی درجنوں مشہور انجمنیں نعتیہ کلام پیش کر حضرت محمد مصطفی صلعم کی شان میں کلام پڑھ کر خراج عقیدت پیش کرے گی، جس کے پہلے انعام کے طور پر حج زیارت حرمین شریف کی سفر کا مکمل خرچ دوسرا اور تیسرا انعام کے طور پر 19 افراد جس میں سے ہر انجمنوں کے ایک لوگ سمیت 5 لکھنے والے شاعروں کو اجمیر شریف راجستھان کے سفر کا پورا خرچ کمیٹی کے دے گی، قرعہ اندازی کے ذریعے تمام انجمنوں سے کسی ایک انجمن کے ایک خوش نصیب فرد کو حج بیت اللہ شریف سعودی کے لئے روانہ کیا جائے گا، اور علامہ محمد احمد مصباحی صاحب مہتمم جامعة الاشرفیہ عربی یونیورسٹی مبارکپور کو حافظ ملت ایوارڈ سے نوازا جائے گا.
اور اشرفیہ انٹر کالج مبارکپور کے کلاس 6 سے لے کر کلاس 12 تک کے ہر کلاس کے پہلے پوزيشن  حاصل کرنے والے طالب علم کو 17-2016 کا باغ فردوس ایوارڈ سے نوازا جائے گا.
اس نعتیہ پروگرام کے سرپرست مولانا مفتی محمد نظام الدین رضوی صاحب صدر المدرسين جامعہ اشرفیہ عربی یونیورسٹی، زیر قیادت  مولانا نعیم الدین عزیزی استاد جامعہ اشرفیہ، صدارت مشہور شاعر حاجی شاہد حسن شاہد مباركپوری، اور نظامت مولانا محمد قیصر اعظمی انجام دیں گے.
حسان رسول مشن لال کنواں کمیٹی اور پروگرام کے کنوینر نوجوان سماجی کارکن حاجی اسرار الحسن انصاری اور کنوینر فیروز انور ایڈوکیٹ نے مبارکپور جاوید حسن انصاری کو بتایا کہ تیاری زوروں پر ہے، ساتھ ہی محلے کے تمام ذمہ دار جیسے محمد ذھیب انصاری سیٹھ، ممتاز احمد، کمال انصاری، نعیم اختر، تبریز انصاری، آفتاب، سلطان علی سمیت تمام لوگ مصروف ہے.
مبارکپور مرکزی انجمن اہل سنت کے سینئر ذمہ دار نوجوان ساڑی کاروباری حاجی اسرار الحسن انصاری نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس عظیم الشان نعتیہ پروگرام کو کامیاب بنائیں.