اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جین پور: عظمت گڑھ رہائشی نوجوان کو ممبئی میں گولی مار کر کیا قتل، گھر میں مچا کہرام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 8 February 2018

جین پور: عظمت گڑھ رہائشی نوجوان کو ممبئی میں گولی مار کر کیا قتل، گھر میں مچا کہرام!

رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 8/فروری 2018) جین پور کوتوالی علاقہ کے عظمت گڑھ وارڈ نمبر 8 اندرا نگر رہائشی مہیندر کنوجیا بیٹے چھیدی لال کنوجیا کی ممبئی کے بیلا پور کھار تھانہ میں لانڈری کی دکان تھی، جہاں وہ تقریباً 9 سال سے اپنی روزی روٹی میں لگا ہوا تھا، گزشتہ 6 فروری کی شام لگ بھگ 07:00 بجے نامعلوم بدمعاشوں نے دکان پر ہی گولی مات کر قتل کر دیا، خبر ملنے پر اہل خانہ اور بستی میں کہرام مچ گیا.
میت تین بہنوں اور پانچ بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا، میت کو ایک لڑکا اور ایک لڑکی تھی، دو بھائی ممبئی میں ہی رہ کر اپنا کاروبار کرتے ہیں.