اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: 14 فروری محبوبوں کے لئے خاص دن، آخر ایسا کیوں؟

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 13 February 2018

14 فروری محبوبوں کے لئے خاص دن، آخر ایسا کیوں؟

تحریر: عاصم طاہر اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
ابھی چند سال قبل کی بات ہے کہ 14 فروری کا دن عام دنوں کی طرح آتا اور گزر جاتا کسی کو معلوم تک نہیں ہوتا، کوئی بھی اس دن کی بے معنی تاریخ سے واقف نہیں تھا اور نہ ہی کوئی ویلنٹائن کے کارناموں سے آگاہ تھا.
پچھلے تقریباً دس سالوں سے نہ جانے یہ وبا کہاں سے آئی اور بڑے ہی اہتمام سے ''ویلنٹائن ڈے'' یوم محبت منایا جانے لگا، مغربی تہذیب نے مشرق کا رخ کیا  بے ہودگی و بے حیائی کا ایک سیلاب امڈتا چلا آیا،

محبت اور ویلنٹائن ڈے دو متضاد پہلو

''محبت'' ایک ایسا لفظ ہے جو معاشرے میں بیشتر پڑھنے اور سننے کو ملتا ہے، اسی طرح معاشرے میں ہر فرد اس کا متلاشی نظر آتا ہے اگرچہ ہر متلاشی کی سوچ اور محبت کے پیمانے جدا جدا ہوتے ہیں۔ جب ہم اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرتے ہیں تو یہ بات چڑھتے سورج کے مانند واضح ہوتی ہے کہ اسلام محبت اور اخوت کا دین ہے، اسلام یہ چاہتا ہے کہ تمام لوگ محبت، پیار، اور اخوت کے ساتھ زندگی بسر کریں۔ مگر قابل افسوس بات یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں محبت کو غلط رنگ دے دیا گیا ہے۔ اگر یوں کہا جائے تو مبالغہ نہ ہو گا کہ ’’محبت‘‘ کے لفظ کو بدنام کر دیا گیا ہے۔ صورت حال اس حد تک بگڑ چکی ہے کہ اگر کوئی شخص کسی سے حقیقی محبت کا اظہار کرنا چاہے تو وہ بھی تذبذب کا شکار رہتا ہے -
جبکہ اسلامی تعلیمات یہ ہیں کہ جس سے حقیقی محبت ہو اس سے محبت کا اظہار بھی کیا جائے وہ بھی اسلامی طریقے سے،
 نہ کہ ویلنٹائن ڈے جیسے منحوس دن کا انتظار کیا جائے، جس نے بھی اس دن کو یوم محبت کا نام دیا اس نے انسانیت پر بڑا ظلم کیا، یہ محبت کا نہیں بلکہ ہوس کا دن ہے محبت میں خلوص ہوتا ہے اور ہوس میں مفاد ہوتا ہے، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اس مکروفریب کا سب سے زیادہ نشانہ صنف نازک ہی بنتی ہیں، محبت کے نام پر ان کو دھوکہ دیا جاتا ہے، محبت کے نام انہیں بے آبرو کیا جاتا ہے، لیکن صنف نازک سمجھ رہی ہیں کہ یہی میری عزت ہے یہی میرا کمال ہے
''ویلنٹائن ڈے'' ہر اعتبار سے یوم اوباشی ہے اس کا اصل مقصد عورتوں اور مردوں کے درمیان ناجائز تعلقات کو فروغ دینا بلکہ تقدس عطا کرنا ہے؛
''ویلنٹائن ڈے'' منانے کا مطلب مشرک رومی اور عیسائیوں کی مشابہت اختیار کرنا ہے، اللہ کے رسول صل اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا
''جو کسی قوم کی مشابہت اختیار کرتا ہے وہ انھیں میں سے ہے''
آج ویلنٹائن ڈے پہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ سوائے بربادی کے کچھ نہیں، ایک طرف بے حیائی و عریانیت پھیل رہی ہے تو وہیں دوسری طرف معاشرے کے خاندانی نظام میں بگاڑ پیدا ہورہا ہے؛
نہایت افسوس کا مقام ہے کہ اگر آج ہم نے اپنی نوجوان نسل کو اس مغربی خرافات سے آگاہ نہیں کیا، جو اسلامی تعلیمات سے بے بہرہ اور مغربی تہذیب کے دیوانے ہیں، تو وہ دن دور نہیں کہ ہماری نسل بھی مغرب کے طور طریقے سے آراستہ و پیراستہ ہوجائیں گے؛
جہاں تک بھی ہوسکے اسلامی تعلیمات پر عمل کریں، اس کے ارتکاب سے مکمل اجتناب کریں اس دن کو بے شرمی و عریانیت کے طور پر منانے کے بجائے ''حیا ڈے'' کے طور پر منائیں؛
خدائے عظیم ہمیں اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے آمـــین ثم آمــــین