اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: انجانشہید: مرحوم مرزا احسان اللہ بیگ کی یوم پیدائش تقریب پر 18 فروری کو آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 17 February 2018

انجانشہید: مرحوم مرزا احسان اللہ بیگ کی یوم پیدائش تقریب پر 18 فروری کو آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد!

رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
انجانشہید/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 17/فروری 2018)  مولانا آزاد ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام 18 فروری کو مرحوم مرزا احسان اللہ بیگ کی یوم پیدائش پر انجانشہید میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، یہ اطلاع مرزا عارف بیگ نے جمعہ کو دیتے ہوئے بتایا کہ یوم پیدائش تقریب میں مرحوم مرزا احسان اللہ بیگ اور سورگی بابو رام کنور سنگھ کی دوستی کی یاد میں فرینڈ شپ ایوارڈ بھی دیا جائے گا، ساتھ ہی اس موقع پر آل انڈیا مشاعرہ منعقد ہوگا، جس میں ہندوستان کے نامور و مشہور شعراء کرام شرکت کریں گے.
انہوں نے مزید بتایا کہ اس تقریب کی صدارت سابق وزیر رام کرش درویدی کریں گے،  اور مہمان خصوصی کے طور پر اس تقریب میں بڑے بڑے عزت مآب لوگوں کی شرکت ہوگی.