اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: استاد محترم حافظ انیس صاحب قاسمی گورکھپوری کی نانی کا انتقال!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 17 February 2018

استاد محترم حافظ انیس صاحب قاسمی گورکھپوری کی نانی کا انتقال!

رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
گورکھپور(آئی این اے نیوز 17/فروری 2018) استاد محترم و جامعہ شیخ الہند کے قائم مقام ناظم حافظ انیس صاحب قاسمی گورکھپوری کی نانی کا انتقال ہوگیا ہے. انا للہ وانا الیہ راجعون.
 اس افسوسناک خبر کے ملتے ہی پورا جامعہ سوگوار ہوگیا، حافظ جی اسوقت بھیونڈی میں ہیں، خبر کی اطلاع ملتے ہی جامعہ کے ناظم اعلیٰ مولانا فرقان بدر قاسمی نے ان سے تعزیت کی، بلندی درجات کی دعاء کی.
واضح ہو کہ مرحومہ تقریبا سوسال کی عمر صوم و صلاة کی پاپندی کے ساتھ گزار کر اپنے مالک حقیقی سے جا ملیں، مرحومہ بہت سی خوبیوں کی حامل تھیں، مستجاب الدعوات تھیں اللہ نے ان کی دعاؤں میں تاثیر رکھی تھی،  خصوصی طور پر سانپ کی دوا بڑی مجرب اور آزمودہ تھی، اورشفاء یقینی ہوتی تھی، مرحومہ نے اپنے نواسے حافظ انیس صاحب کو بھی سانپ کاٹنے کی دوا اور علاج کی اجازت مرحمت فرمائی تھی ان کے ذریعہ بھی بہت سے لوگ شفایاب ہو رہے ہیں، اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمــــین.