رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 18/فروری 2018) جنید گنج سے بلریاگنج کی دوری کل 12 کلومیٹر کی ہے، جس میں سے سن 2015 میں 10 کلومیٹر سڑک بن چکی تھی، وہیں شہاب الدین پور(شیطان گنج) سے نئے چوک تک کی دوری 2 کلومیٹر کی ہے، جس میں قصبہ کی بازار بھی شامل ہے، اس روڈ کی مرمت کانگریس سرکار میں ہوئی تھی، جو 1989 سے ابھی تک چل رہی ہے، اور اب وہ سڑک گڑھے میں تبدیل ہو گئی ہے، جس سے آنے جانے والے مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ساتھ ہی دکانوں میں دھول کے جانے سے دکاندار سمیت گاہک بھی پریشان ہیں.
اسی سڑک سے گنے سے لدے ٹرالی و ٹرک بھی قصبہ ہوکر جاتے ہیں جس سے حادثہ ہونے کا اندیشہ ہے، اس کو لیکر قصبہ کے جاوید احمد عرف ٹیپو، شمیم، اشفاق، عارف، آصف، اجے، وجے کمار، ارویند گپتا، امت گپتا، بلدیو، پٹوا وغیرہ نے ضلع افسران سے سڑک کی مرمت کرانے کی مانگ کی ہے.