اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سیتامڑھی: رابطہ مدراس کی میٹنگ مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر میں 21فروری کو!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 20 February 2018

سیتامڑھی: رابطہ مدراس کی میٹنگ مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر میں 21فروری کو!

رپورٹ: محمد صدر عالم نعمانی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
باجپٹی/سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 20/فروری 2018) رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار، شاخ کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کے زیر اہتمام رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع سیتامڑھی کے مربوط وغیر مربوط مدارس اسلامیہ کے ذمہ داران کی ایک اہم نششت مورخہ 21فروری بروز بدھ بوقت دس بجے دن تا ایک بجے بمقام مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر باجپٹی ضلع سیتامڑھی میں ہوناطے پایا ہے، جس میں رابطہ مدراس اسلامیہ عربیہ بہار کے ذمہ داران کی موجودگی میں ضلع سیتامڑھی کی انتخابی تشکیل عمل میں آئے گی.
مولانا محمد صدرعالم نعمانی بانی ومہتمم مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر باجپٹی سیتامڑھی نے مدارس اسلامیہ کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ میٹنگ کی اہمیت کے پیش نظر اپنی تمام تر مشغولیات سے وقت کو فارغ کرکے شرکت فرمائیں.