اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مئو: دودھ فروش کی سڑک حادثے میں موت، نامعلوم گاڑی کے خلاف FiR درج!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 20 February 2018

مئو: دودھ فروش کی سڑک حادثے میں موت، نامعلوم گاڑی کے خلاف FiR درج!

رپورٹ: محمد عامر
ـــــــــــــــــــــــــ
ہلدھر پور/مئو(آئی این اے نیوز 20/فروری 2018) ہلدھر پور تھانہ علاقہ کے ڈھولبن گاؤں کے سامنے سوموار کو دو بجے سوئفٹ ڈیزائر کار کے دھکے سے دودھ فروش جے ناتھ یادو بیٹے سورگی رام بركش یادو 44 سال رہائشی ڈھولبن کی موقع پر ہی دردناک موت ہو گئی، جے ناتھ یادو اپنے سائیکل پر بلٹا لیکر کرکے مئو سے سوموار کو دن کے دو بجے دودھ بیچ کر گھر واپس آ رہا تھا کہ گاؤں کے قریب جيوہی روڈ سے اپنے گاؤں کے طرف جیسے ہی نکلا کہ بلیا کے طرف سے آرہی سوئفٹ ڈیزائر کار نے زبردست ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے جے ناتھ یادو گر پڑا، جس میں میں موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ ڈرائیور گاڑی لے کر بھاگ نکلا، ڈرائیور کی لاپرواہی سے پریشان لوگوں نے سڑک کو جام کر دیا، ڈرائیور کی گرفتاری و میت کے خاندان کو مدد دلانے کی مانگ کو لے کر مئو رسڑا روڈ کو جام کر دیا، پولیس موقع پر پہنچی اور عوام کو سمجھا کر جام ختم کرایا، موقع پر مدھوبن سی او شویتا آشوتوش اوجھا بھی موجود رہی.
 پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم ہاؤس بھیجوا دیا، جے ناتھ دودھ فروخت کرکے اپنے خاندان کے ساتھ گزر بسر کرتا تھا، میت کے اہل خانہ نے نامعلوم گاڑی کے خلاف FiR درج کرائی ہے، وہیں پولیس بھی چھان بین میں مصروف ہوگئی.