اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: پیر طریقت حضرت مولانا شاہ احمد نصر صاحب بنارسی کے زیر تربیت مریدین و متوسلین کی تین روزہ تربیتی مجلس 25,26,27 فروری کو جامع مسجد مہیلا ضلع بانکا میں ہوگی منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 20 February 2018

پیر طریقت حضرت مولانا شاہ احمد نصر صاحب بنارسی کے زیر تربیت مریدین و متوسلین کی تین روزہ تربیتی مجلس 25,26,27 فروری کو جامع مسجد مہیلا ضلع بانکا میں ہوگی منعقد!

  رپورٹ: محمد صدرعالم نعمانی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 20/فروری 2018) پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا الحاج شاہ احمد نصر بنارسی صاحب بانی و مہتمم مدرسہ امدادیہ عربیہ وخانقاہ امدادیہ بنارس یوپی( خلیفہ مسیح الامت حضرت مولانا شاہ مسیح اللہ خان صاحب جلال آبادی وصاحب زادہ مسیح الامت حضرت مولانا شاہ صفی اللہ صاحب المعروف بھائی جان جلال آبادی کے زیر تربیت مریدین و متوسلین کے لئےتین روزہ اصلاحی نورانی وعرفانی تربیتی مجلس کا انعقاد 25/26/27/فروری بروز اتوار ,پیر ,منگل, بمقام جامع مسجد مہیلا ضلع بانکا بہار میں کیا گیا ہے،جس کا آغاز 25 فروری بروز اتوار بوقت گیارہ بجے تلاوت کلام اللہ سے ہوگا اور اختتام وعمومی دعاء 27فروری بروز منگل بعد نماز عشاء ہوگا، 25 اور 26 فروری کی تربیتی مجلس صرف مریدین ومتوسلین کیلئے خاص ہوگی، جبکہ 27 فروری کوتربیتی مجلس عام ہوگی، جس میں علماء کرام، حفاظ، قراء اور مقامی لوگوم کی شرکت ہوگی.
واضح ہو کہ اس اصلاحی نورانی و عرفانی تربیتی مجلس میں شرکت کرنے والے تمام مریدین و متوسلین نفل روزہ اور اعتکاف کی نیت سے قیام مسجد میں کریں گے، انکے لئے افطاری رات کا کھانا اور سحری کا انتظام رہے گا، اس تربیتی مجلس میں شرکت فرماکر اپنے قلوب کو ایمان ویقین کی روشنی سے جلا بخشیں.