اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: شیخ الحدیث مولانا عبدالرشید المظاہری کی خالہ زاد بہن کا انتقال!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 19 February 2018

شیخ الحدیث مولانا عبدالرشید المظاہری کی خالہ زاد بہن کا انتقال!

رپورٹ: محمد امین الرشید
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
التفات گنج(آئی این اے نیوز 19/فروری 2018) آج 19 فروری بروز دوشنبہ تقریبا ۸:۳۰ بجے  نمونہ اسلاف شیخ طریقت عارف باللہ حضرت اقدس مولانا عبدالرشید صاحب المظاہری دامت برکاتہم خلیفہ و مجاز بیعت حضرت فقیہ الامت رحمہ اللہ علیہ و شیخ الحدیث مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ کی خالہ زاد بہن اس دنیائے دنی سے کوچ کرکے مولائے حقیقی سے جا ملیں. انا للہ وانا الیہ راجعون.
اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور پس ماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے-
نماز جنازہ انکے گاؤں التفات گنج میں ان شاءاللہ آج ۳ بجے ادا کی جائے گی.
مرحومہ نے اپنے پیچھے شوہر، ۵ لڑکے ،اور ایک لڑکی چھوڑا ہے جن میں سے حافظ محمد اطہر دین کی خدمت میں سرگرداں ہیں.