رپورٹ: محمد عامر
ـــــــــــــــــــــــــــــ
مئو(آئی این اے نیوز 19/فروری 2018) مئو ضلع کے وارڈ نمبر 26 شہادت پورہ میں پرانی تحصیل راستے کا افتتاح نگر پالیکا چیئرمین طیب پالکی صاحب نے وارڈ سبھاسد دھیرج راج بھر اور محلے واسیوں کی موجودگی میں کیا، ساتھ ہی ساتھ وارڈ نمبر 28 شہادت پورہ میں دو کاموں کا بھی وارڈ کے سبھاسد ونے سنگھ اور وارڈ واسيوں کی موجودگی میں ہوا.
اس موقع پر وارڈ نمبر 11 کے سبھاسد خوشحال سنگھ بڑے، آلوک یادو، وشنو راج بھر، پرکاش راج بھر، سنٹو سنگھ، کیدار سونکر، پنٹو سنگھ، دلیپ رائے، ارون موریا، اودھیش رائے، کوشل شریواستو، گاندھی جی، راجیش جیسوال، دھیرج سنگھ ، سنتوش رائے سمیت کافی تعداد میں وارڈ واسی موجود رہے.