اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ضلع پانی پت میں منعقد دو روزہ تبلیغی اجتماع اختتام پزیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 19 February 2018

ضلع پانی پت میں منعقد دو روزہ تبلیغی اجتماع اختتام پزیر!

رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
ہریانہ/پانی پت (آئی این اے نیوز 19/فروری 2018) ہریانہ کے مشہور و معروف ضلع پانی پت کی مسجد بوعلی شاہ قلندر نعمانی رحمۃ اللہ علیہ کے اندر 17 فروری فجر کی نماز سے اجتماع جاری تھا جو کہ 18 فروری کو دعاء کے ساتھ بحسن خوبی اختتام پزیر ہوا.
ضلع پانی پت کے مجلس احرار کے صدر مفتی محمد ارشادالحق مفتاحی نے نمائندہ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ مسجد بوعلی شاہ قلندر رحمۃ اللہ علیہ میں کل فجر کی نماز سے دو روزہ تبلیغی اجتماع جاری تھا جس میں دہلی سے تشریف لائے علماء کرام نے خطاب کیا.
حضرت مولانا شعیب عالم صاحب نے اجتماع میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اپنے آپ کو خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کا سچا پیروکار بناؤ اور حضور صلعم کی سنتوں سے سچا پیار کرو اور غیروں کے طریقوں کو اپنی زندگیوں سے بالکل نکال دو، تو پھر دونوں جہاں کی کامیابی و کامرانی تم کو حاصل ہوگی، آج جو مسلمان پریشان ہیں وہ کسی حاکم یا کسی ظالم کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے اعمال کی بدولت ذلت کی عمیق غار میں جاگرا ہے، اسلئے اپنے آپ کو حضور صلعم کے نقشہ قدم پر چلائے، اور اپنی اولاد کو دینی تعلیم دلائے اور ان کی صحیح تربیت کرے ورنہ کل قیامت کے روز سوالات سے نہیں بچ سکتے، کیوں کہ ہر کوئی اپنے ماتحتوں پر ذمہ دار ہے جس سے اس کی ذمہ داری کے بارے میں پوچھ ہوگی، اور انہوں نے یہ کہا اپنے اخلاق کو بہتر بنائے اور اپنے معاملات کو درست رکھے تاکہ اسلام پھل پھول سکے، کیوں کہ اسلام اخلاق سے ہی پھیلا ہے تلوار سے نہیں.
واضح ہو کہ اس اجتماع سے ملک و بیرون کے لیے کئی درجن جماعتیں بھی روانہ کی گئی، اجتماع کا اختتام حضرت مولانا محمد زہیر الحسن صاحب کی رقت آمیز دعاء پر ہوا، صوبہ ہریانہ اور یوپی کے آس پاس کے اضلاع سے بھی تشریف لائے فرزندان اسلام نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی.