اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور: 43واں دو روزہ عرس حافظ ملت رح کی تیاری آخری مرحلے میں، 17, 18 فروری کو ہوگا منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 16 February 2018

مبارکپور: 43واں دو روزہ عرس حافظ ملت رح کی تیاری آخری مرحلے میں، 17, 18 فروری کو ہوگا منعقد!

رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 16/فروری 2018) اعظم گڑھ ضلع کے مبارکپور قصبہ میں واقع الجامعة الاشرفیہ عربی یونیورسٹی کے بانی اور عظیم مشہور صوفی سنت حافظ ملت مولانا شاہ عبدالعزیز مرادآبادی کے 43 واں عرس پاک و دستار بندی آئندہ 17 اور 18 فروری کو منعقد ہونے والا ہے، جس کی تیاری آخری مرحلے میں ہے، جلسہ دستار بندی کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ اپنی طرف سے کوئی کوتاہی نہیں کرے گی، ہر آنے جانے والے اور خاص خاص مقام پر نگاہ جمائے ہوئے ہے.
 ضلع پولیس افسر سی او صدر محمد اکمل خان اور مبارکپور تھانہ انچارج انوپ کمار شکلا نے بتایا کہ عرس میں بھیڑ کو دیکھتے ہوئے پولیس کی سخت نگرانی میں تعیناتی کرنے کے لئے کافی تعداد میں فورسز ہوں گے، عرس کو دیکھتے ہوئے باہر سے طرح طرح کے دکاندار اپنی اپنی دکانیں سجانے میں مصروف ہیں سڑکوں کے کنارے سیکڑوں کی تعداد میں اپنی اپنی دکان لگانے میں مشغول ہیں ساتھ ہی عرس کمیٹی اپنی تیاری زوروں پر کر رہی ہے.
الجامعة الاشرفیہ کے وائس چانسلر حضرت مولانا عبدالحفیظ صاحب اور ناظم اعلیٰ مینیجر حاجی سرفراز احمد انصاری نے بتایا کہ آئندہ 17 اور 18 فروری کو دو روزہ عرس پاک اور جلسہ دستار بندی کی تیاری ہو رہی ہے، انہوں نے بتایا کہ عرس کے پہلے دن محلہ پرانی بستی واقع حافظ ملت رح کی رہائش گاہ پر بعد نماز فجر قرآن خوانی سے شروع ہوگی اور شہزادہ مولانا عبدالحفیظ صاحب کی قیادت میں ان کی رہائش سے دن کے دو بجے جلوس نکلے گا جو شہر کا گشت کرتا ہوا روڈویز چوراہا ہوتے ہوئے جامعہ اشرفیہ عرس گاہ میں درگاہ پہنچ کر دعاء خوانی میں تبدیل ہوجائے گا، اور دوسرے دن حافظ ملت رح کے مزار پر قرآن خوانی بعد نماز فجر ہو گی، اور نماز ظہر دو بجے حافظ ملت رح کے پرانی بستی رہائش سے جلوس نکلے گا، چار بجے چادر پوشی اور گل پوشی مزار شریف پر ہوگی اور رات آٹھ بجے جلسہ دستار بندی اور فارغین طلباء کو انعامات و اسناد سے نوازا جائے گا، اور رات 11 بج کر 55 منٹ پر قل شریف ہوگی، عرس میں لاکھوں لوگوں کو  دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے اپنی تیاری کی ہے.
واضح ہو کہ دو دن عرس حافظ ملت رح میں ملک و بیرون ملک سے زائرین کی آمد ہوتی ہے، ارد گرد حافظ ملت رح کے نعروں سے گونج اٹھتا ہے، اور اس میں عورتوں کی شرکت پر مکمل طور پر پابندی رہتی ہے اور ارد گرد کے علاقوں کے لوگوں کی بھاری بھیڑ رہتی ہے.