رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 3/فروری 2018) آنے والے 5 فروری کو مبارکپور قصبہ میں ایک شاندار نعتیہ پرگرام جشن عید میلاد النبی بيادگار غلام نظام الدین صاحب مرحوم و مرحوم محمد التمش منعقد ہوگا، جس کی تیاری زور و شور پر جاری ہے، محلہ پرانی بستی قریب لال چوک کے میدان میں ہونے والے اس شاندار نعتیہ پروگرام میں کامیاب ہونے والی انجمن کے ایک فرد کو عمرہ اور زیارت حرمین شریفین اور دوسرے اجمیر شریف کا سفر کرا کر بطور انعام سے نوازا جائے گا.
نوجوان کمیٹی لال چوک مبارکپور کے ذمہ دار اور نوجوان سماجی کارکن معراج كلاتھ سٹور کے شمیم اختر عرف گڈو بھائی، حاجی نور الحق انصاری، جاوید احمد، بشیر عالم، عبیدالرحمن نے بتایا کہ اس کی تیاری زوروں پر ہے پروگرام کی سرپرستی شریف احمد لال کواں، صدارت مولانا نعیم الدين صاحب عزیزی عربی یونیورسٹی مبارکپور، پروگرام کی نظامت مشہور شاعر اکرم جلالپوری انجام دیں گے .
شمیم اختر گڈو نے بتایا کہ اس پرگرام میں انجمن اسلامیہ، اخلاقیہ، فیضان عزیزی، ملت اسلامیہ، فیض عام، گنچہ هاشميہ پورہ سوفی، تنظیم ادب کٹرا، تاجدار حرم، تاريخ الاسلام محمداباد گوهنا مئو، تنوير الاسلام، گلزار مصطفی، مظلومیہ بڑی آر جے ٹی، رحمانیہ، غوثیہ، رونق اسلام، اور فیضان مصطفی وغیرہ انجمنیں شامل ہوکر پیغمبر حضرت محمد مصطفی صلعم کی شان میں نعتیہ کلام پڑھ کر خراج عقیدت پیش کریں گے.
اس پروگرام کے ذمہ دار معراج كلاتھ سٹور کے گڈو بھائی اور معراج احمد لال کنواں نے بتایا کہ 5 مذہبی سوال کے جواب دینے والے شخص کو بھی انعام سے نوازا جائے گا، انعامات میں عمرہ و زیارات حرمین شریفین، اجمیر شریف کا سفر، سمیت اور بھی دیگر انعامات شامل ہیں.
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ حصہ لے کر پروگرام کو کامیاب بنائیں اور انجمنوں کی حوصلہ افزائی کریں.