رپورٹ: ریاض الحق خان
ــــــــــــــــــــــــــ
جونپور(آئی این اے نیوز 3/فروری 2018) یوپی بورڈ کے امتحان 6فروری سے شروع ہونے جارہے ہیں کہ نقلی کاپیاں چھاپنے کا خلاصہ پولیس نے کیا، پہلی بار اس طرح کے واقعہ سے بورڈ کے حکام اور انتظامیہ میں ایک ہلچل سی مچ گئی، پولیس نے ایک شخص کو بڑی تعداد میں کاپیاں برآمد کرکے گرفتار کرلیا ہے، یہ کاپیاں بورڈ کاپیاں کی طرح کوڈنگ بھی ہیں، پولیس اس کے پیچھے سکچھا مافیاؤں کا ہاتھ بتا رہی ہے، اب پولیس پورے گروہ کو پکڑنے میں مصروف ہوگئی ہے.
لائن بازار تھانہ علاقہ کے جوگیاپور محلے میں سورج پستک بھنڈار کے نام کی دکان ہے، اس کے پیچھے پرنٹنگ پریس ہے، اس پریس کے ذریعہ حکومت کے دفاتر میں تمام اقسام کے پرنٹ اور پروفارما بنانے کا کام ہوتا ہے.
کرائم برانچ انچارج وشوناتھ یادو کو اطلاع ملی کی یوپی بورڈ کے ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کی کاپیوں کے نقلی کاپیاں یہاں پرنٹ کی جارہی تھی، یہ کاپیاں بدلا پور میں واقع ایک انٹر کالج کے لئے چھپی ہوئی ہیں. دو دو ہزار کاپیاں ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کی پرنٹ کرنے کے لئے 20 ہزار روپے میں ٹھیکہ تھا.
کرائم برانچ نے جمعہ کی صبح 11 بجے لائن تھانہ کی پولیس کے ساتھ اس جگہ پر چھاپہ مار کر اب تک چھاپی گئی ایک ہزار کاپیاں برآمد کی گئی، اطلاع ملتے ہی سٹی مجسٹریٹ انچارج بی ایس اے چندربھون یورما، ضلع ودھیالے انسپکٹر امیش شکل، بی ایس اے چندرشیکھر یادو موقع پر پہنچے، پولیس نے پرنٹ پریس کے مالک رام پلٹ موریا کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کی کاپیاں ضبط کر لی گئیں.
ایس او لائن بازار متھلیش مشرا کی تحریر پر آئی پی سی کے تحت دفعہ B-120, کے تحت پرنٹنگ پریس مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے.
واضح ہو کہ اس پرنٹنگ پریس کو 2006 ء میں اسٹیشنری سامان کا استعمال کرتے ہوئے اسٹیشنری آفس سے چوری شدہ اشیاء کو مبینہ طور پر چھاپنے پر بھی پکڑا گیا تھا.