رپورٹ: محمد امین الرشید
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
میناپور/مظفر پور(آئی این اے نیوز 25/فروری 2018) بہار کے مظفر پور ضلع کے مینا پور تھانہ علاقہ میں ایک بھیانک سڑک حادثہ میں نو بچوں کی موت ہو گئی اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے، پولیس سپرنٹنڈنٹ وویک کمار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اسٹیشن علاقہ کے دھرمپور میں واقع پرائمری اسکول کے بچے چھٹی کے بعد گھر لوٹ رہے تھے اور سڑک پار کر رہے تھے اسی وقت ایک تیز رفتار بولیرو نے انہیں کچل دیا، اس حادثے میں نو بچوں کی جائے حادثہ پر ہی مرنے کی اطلاع ہے، حادثہ میں بیس سے زائد بچے زخمی ہو گئے، اطلاع کے مطابق زخمیوں کو شری کرشن میڈیکل کالج وہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
موصولہ خبر کے طابق مظفرپور میں مینا پور تھانہ علاقے کے تحت مظفرپور-سیتامڑھی شاہراہ پر دھرم پور کے قریب کل دوپہر میں بی جے پی رہنما کی تیز رفتار بولیرو نے سڑک کنارے کھڑے اسکولی بچوں سمیت 19 افراد کو کچل دیا جس سے جائے حادثے پر 9 افراد کی موت ہوگئی جس میں 7 بچے شامل ہیں، حادثے کے بعد فرار ہونے کی کوشش میں گاڑی سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرا کر گڑھے میں الٹ گئی، ڈرائیور کو مقامی لوگوں نے پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ جان بچاکر بھاگ گیا.
وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اس حادثے پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، انہوں نے حادثے کی جانچ کا بھی حکم دیا ہے، انہوں نےکہا کہ قصوروار لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، وزیراعلیٰ نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے وارثوں کو 4-4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے، زخمیوں کا علاج سرکاری خرچ پر ہوگا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کا ہجوم جائے حادثے پر جمع ہوگیا، تمام زخمیوں کو فوری طور پر ایس کے ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا جہاں 7 بچے سمیت 9 افراد کی موت ہوگئی، ہلاک ہونے والے بچوں کی عمر 9سے 14 سال کے درمیان ہے۔
حادثہ کے بعد دھرم پور گائوں میں ماتم چھا گیا، مشتعل ہجوم نے اسکول میں بھی توڑ پھوڑ کی اور شاہراہ کو جام کردیا، اسکول کے پرنسپل اور ٹیچروں کو دوڑا دوڑا کر پیٹا گیا،جان بچانے کے لیے تمام ٹیچر ایک کمرے میں بند ہوگئے، مشتعل ہجوم نے اسکول ڈیسک اور بنچ کو شاہراہ پر رکھ کر ان میں آگ لگادی، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مینا پور تھانہ انچارج سونا پرساد سنگھ اور داروغہ اودئے کمار سنگھ جائے حادثہ پر پہنچے اور لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی، ضلع مجسٹریٹ دھرمندر سنگھ اور ایس ایس پی وویک کمار پولس دستے کے ساتھ ایس کے ایم سی ایچ پہنچے، مینا پور کے ایم ایل اے بھی دیر شام تک اسپتال میں موجود رہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پٹنہ سےشہری ترقیات کے وزیر سریش شرما بھی اسپتال پہنچے، انہوں نے حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے وارثوں کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا، مقامی لوگوں نے بتایا کہ گائوں کے ڈیلر کے یہاں سے سکینہ خاتون اور اس کی بیٹی ثمینہ خاتون راشن لے کر لوٹ رہی تھی،اسی دوران سیتامڑھی کی طرف سے تیز رفتار سے آرہی بولیرو کار نے دونوں ماں بیٹی کو ٹھوکر مار دی، اس واقعہ کے بعد ڈرائیور گاڑی لے کر تیزی سے بھاگنے لگا، اسی دوران سڑک کنارے کھڑے اسکولی بچوں کو کچلتے ہوئے گاڑی درخت سے ٹکرا گئی، جائے حادثے پر چیخ و پکار ہونے لگی۔ پولس کا کہنا ہے کہ بولیرو سیتامڑھی کے سونبرسا کے رہنے والے بی جے پی کے رہنما کے نام پر رجسٹرڈ ہے.
ہلاک شدگان کے نام:
1۔ شاہجہاں خاتون (10سال)
2۔ سکینہ خاتون ولد محمد شاہد (3 سال)
3۔ نصرت خاتون )10 سال)
4۔ سلمان انصاری )8 سال)
5۔ شاذیہ ولد محمد واحد
6۔ نیتا کماری (12سال)
7۔رچنا کماری (12 سال)
8۔ انیشا )12 سال)
9۔برجو کمار (12سال)
زخمیوں کے نام:
1۔ چمن کمار(9سال)
2۔ چاندنی خاتون(10 سال)
3۔ شیام کمار(6 سال)
4۔ محمد ارمان(6 سال)
5۔ محمدارشاد(12سال)
6۔ جگدیو سہنی(25سال)
7۔میرا لال کمار (7 سال)
8۔ امرجیت کمار(8سال)
9۔ثمینہ خاتون(40سال)