اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: الحاج گلزار احمد اعظمی کو صدمہ، بڑی بہن کا 91 سال کی عمر میں انتقال!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 24 February 2018

الحاج گلزار احمد اعظمی کو صدمہ، بڑی بہن کا 91 سال کی عمر میں انتقال!

مہاراشٹرا(آئی این اے نیوز 24/فروری 2018) انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ الحاج گلزار احمد اعظمی (سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیۃ علماء مہاراشٹر) کی بڑی بہن (۹۱؍سال) مقیم حال ناظم آباد کراچی (پاکستان) کا آج انتقال ہوگیا، انا للہ و انا الیہ راجعون.
مرحومہ صوم وصلوٰۃ کی پابند، دیندار اور ملنسار خاتون تھیں، رات میں گرنے سے شدید چوٹ آگئی، علاج و معالجہ کے لئے ہاسپیٹل میں داخل کیا گیا لیکن علاج کے دوران ہی اس دار فانی سے کوچ کر گئیں ۔
پسماندگان میں مرحومہ کے دو بیٹے، چار بیٹیاں ہیں، نماز جنازہ شنبہ ہی کی دوپہر بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور سوگواروں کی موجودگی میں تدفین عمل میں آئی ۔
اس موقع پر مولانا مستقیم احسن اعظمی (صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر) مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر) و دیگر اراکین نے گلزار احمد اعظمی سے تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی اور دعا فرمائی کہ اللہ رب العزت مرحومہ کی بال بال مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے نیز جمعیۃ علماء کی ذیلی یونٹوں، ذمہ داران مدارس عربیہ ،ائمہ مساجد اور عامۃ المسلمین سے دعا اور ایصال ثواب کے اہتمام کی درخواست کی ہے۔