اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ضلع مہراج گنج میں چیریٹیبل آئی ہاسپیٹل کا افتتاح!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 25 February 2018

ضلع مہراج گنج میں چیریٹیبل آئی ہاسپیٹل کا افتتاح!

رپورٹ:  عبیدالرحمٰن الحسینی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آنند نگر/مہراج گنج(آئی این اے نیوز 25/فروری 2018) مہراج گنج ضلع کے آنند نگر (پهریندا) میں چیری ٹیبل آئی ہاسپیٹل کا افتتاح عمل میں آیا، جس میں آنکھوں کے علاج کے واسطے اسپسلسٹ ڈاکٹر اور آنکھوں کی جانچ کے لئے اہم مشینیں موجود ہیں.
آپ کو معلوم ہو کہ اس ہسپتال میں آنکھوں کے متعلق ہر قسم کا علاج کیا جاتا ہے خواہ وہ آپریشن ہو یا لینس کی ضرورت، نیز ہر قسم کی تمام تر سہولتیں موجود ہیں.
واضح ہو کہ ہفتہ میں ایک دن (بروز جمعہ) مفت علاج ہوگا غرباء ومساکین پر خصوصی توجہ دی جائے گی، مزید معلومات کے لئے ذیل میں موجود نمبر پر رابطہ کریں.
+917752989415
پتہ: سنولی روڈ بڑودہ بینک کے بغل میں آنند نگر (پهریندا) ضلع مہراجگنج یوپی.
اس موقع پر محمد تقسیم، ابوطلحہ خان، محمد شاہد خان، زبیر احمد، رفیع اللہ سمیت درجنوں افراد شریک رہے.