اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جونپور: ایک ہفتے بعد قبر سے نکالی گئی لاش، جہیز قتل کا الزام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 10 February 2018

جونپور: ایک ہفتے بعد قبر سے نکالی گئی لاش، جہیز قتل کا الزام!

رپورٹ: ریاض الحق خان
ـــــــــــــــــــــــ
کھٹہن/ جونپور(آئی این اے نیوز 10/فروری 2018) کھٹہن کے رانی پور گاؤں میں آٹھ دن پہلے شادی شدہ خاتون کی موت کے بعد قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا، جمعہ کو پولیس نے قبرستان پہنچ کر لاش کو نکلوا کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی.
واضح ہو کہ بسب النساء (26) بیوی حیدر علی کی گزشتہ 2 فروری کو موت ہوگئی تھی، خاندان والوں لڑکی کے گھر والوں کو اور پولیس کو اطلاع دیئے بغیر دفن کر دیا، اس کا مائکہ بدلا پور تھانہ علاقہ کے کچوہاں گاؤں میں تھا، جمعرات کو میت کے بھائی شہزاد نے جہیز قتل کا مقدمہ دائر کیا، اس میں شوہر سمیت 6 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، الزام لگایا ہے کہ چھ سال پہلے ہوئی شادی کے بعد سے ہی سسرال والے موٹر سائیکل کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کو ستاتے اور تکلیف دیتے تھے، اور اب نہ ملنے پر اسے مار ڈالا اور خود کشی بتارہے ہیں، اس کے بعد پولیس حرکت میں اور اور لاش کو قبر سے نکال کر جمعہ کو پوسٹ مارم کیلئے بھیج دیا.