اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: شیخ حرم مدنی کا اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 10 February 2018

شیخ حرم مدنی کا اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال!

نئی دہلی(آئی این اے نیوز 10/فروری 2018) جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار کے ۲۸؍سالہ جشن تعلیمی میں شرکت کے لیے مدینہ منورہ سے تشریف لانے والے سماحۃ الشیخ الدکتور السید حامد بن احمد بن اکرم البخاری شیخ الحدیث الشریف مسجد نبوی شریف اور سماحۃ الشیخ العلام محمد عثمان الحافظ استاذ مسجد نبوی شریف کے ساتھ سعودی عرب  کے ایک موقر وفد کا اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال کیا گیا۔
 واضح رہے کہ اس وفد کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے علماء و قائدین جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کے 14تا 16فروری بین الاقوامی تعمیر ملت کنونشن میں شرکت کریں گے.
 مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے جامعۃ القاسم کے  بانی و مہتمم امین مفتی محفوظ الرحمن عثمانی نے کہا کہ یہ بین الاقوامی کنونشن تاریخ ساز ہوگا اور اس موقع پر جامعہ کی عظیم الشان مسجد کا افتتاح شیخ حرم کی اقتدا میں نماز ادا کر کے عمل میں آئے گا، انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان میں بیرون ملک کے زعماء ملت اتنی بڑی تعداد میں تشریف لائیں گے، انہوں نے کہا کہ اس موقع پر بہار، جھارکھنڈ سمیت ملک کی دیگر ریاستوں سے تقریبا ۱۰ لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔
ایئرپورٹ پر مہمانان کرام کا استقبال کرنے والوں میں قاری محمود الحسن، مولانا رضوان الحق قاسمی، ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب، حافظ محمد اکبر علی، صہیب احمد قابل ذکر ہیں، ان کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ شیخ حرم مدنی کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔