رپورٹ: یاسین صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 15/فروری2018) مدرسہ فیض الاسلام چروڑی میں پینٹنگ خوشخطی شعبہ میں نمایا کار کردگی اور عمدہ صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرنے والی طالبات و طلبہ کو تقسیم انعامات کا انعقاد زیر سر پرستی مولانا قاری معین الدین مہتمم مدرسہ فیض الاسلام عمل میں آیا، پروگرام میں مہمان خصوصی حکیم عطاء الرحمٰن اجملی جنرل سکریٹری عوامی ایکتا ویلفیئر و مولانا عارف سراج نعمانی صدر آل انڈیا تحریک عوام ہند موجود رہے، خوشخطی مقابلہ میں جو کارکردگی ادارہ کے بچوں نے پیش کی ہے وہ یقیناً قابل مبارکباد تھی، جسمیں اول پوزیشن انم خاتون بنت قاری عرفان علیمی، دوم فرحت جہاں علیمی جبکہ سوم پوزیشن علمہ بنت غفران نے حاصل کر ادارہ کا نام روشن کیا ہے، بچوں کی محنتوں کو دیکھتے ہوئے حکیم عطاء الرحمٰن اجملی نے جملہ طالبات کو اچھے انعامات سے نوازا، انہوں نے کہا کہ یہاں کے طلبہ و طالبات کی خوشخطی کے میدان میں عمدہ صلاحیتوں کو دیکھ کر قلبی سکون و خوشی محسوس ہوئی ہے لہٰذا یہاں کے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے ہم ہمہ وقت تیار رہیں گے، بعدازاں تحریک عوام ہند کے صدر مولانا عارف سراج نعمانی صحافی انقلاب نے خوش خطی کے میدان میں اول دوم سوم پوزیشن لائے مدرسہ ہٰذا کے طلبہ کو تحریک عوام ہند کی جانب سے کتابوں کا ہدیہ انعامات سے نوازا انہوں نے کہا کہ چھوٹی سی عمر میں یہاں کے طلبہ و طالبات نے جن صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کیا ہے وہ یقیناً قابل تحسین اور قابل مبارکباد ہے دعاء ہے باری تعالیٰ یہاں کے فیض کو عام و تام فرمائے اور یہاں سے فیض شدہ بچے مستقبل میں مذہب اسلام کے تحفظ کی ضمانت بنے
مولانا یاسین صدیقی قاسمی سکریٹری تحریک عوام ہند وناظم تعلیمات جامعہ منبع العلوم پوجا کالونی نے بھی طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو خوب داد و تحسین سے سراہا، مدرسہ کے ناظم اعلیٰ اور مزکورہ پروگرام کے نگراں قاری محمد عرفان علیمی نے کہا کہ یہ سب آپ علماء کرام کی نیک توجہات اور دعاؤں کا ثمرہ ہے کہ یہاں سے عمدہ صلاحیتوں اور ہر میدان میں مہارت رکھنے والے طلبہ و طالبات تیار کئے جارہے ہیں ہماری ہر ممکن کوشش یہی رہتی ہے کہ کس طرح یہاں پر زیر تعلیم طلبہ و طالبات اعلیٰ تعلیم و تربیت حاصل کر دینی قومی ملی کارنامے انجام دے سکیں.
اخیر میں ادارہ کے مہتمم قاری محمد معین الدین نے جملہ حاضرین و مہمانان کرام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا.