رپورٹ: فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
الٰہ آباد(آئی این اے نیوز 14/فروری 2018) ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر اس وقت امت مسلمہ کی کیا ذمہ داریاں ہیں کہ ان حالات کا کس طرح مقابلہ کیا جائے، دوسرے مذاہب کے ساتھ بھائی چارہ، اور امن و آشتی کا چراغ کیسے روشن کیا جائے، موجودہ وقت میں مسلمانوں کی کیا ذمہ داریاں ہیں، ان تمام موضوعات کو محیط اترپردیش کے شہر الہ آباد میں ایک علمی اور اہم ضروری محاضرہ بعنوان "عہد حاضر میں مسلمانوں کی ذمہ داریاں " کل بروز جمعرات بعد نماز مغرب محبوبہ پیلس کریلی الہ آباد منعقد ہونے جارہا ہے، جس میں خصوصی خطاب ملک کے نامور عالم دین، اسلامی اسکالر مفتی یاسر ندیم الواجدی کا ہوگا، پروگرام کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئیں ہیں، اس پروگرام کو لیکر عوام وخواص میں کافی بیداری پائی جارہی ہے.
غورطلب ہو کہ مفتی یاسر ندیم الواجدی دارالعلوم آن لائن شکاگو کے ڈائریکڑ ہیں، اور ان کا سرجیکل اسرائیک کے نام سے ہفتہ واری شو چلتاہے، جو کافی مقبول ہے، ملک کے تاریخ پر اور موجودہ حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں، وصیہ العلوم الہ آباد کے صدر مفتی مفتی ضیاءالدین الہ آبادی نے عوام سےزیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی اپیل کیاہے، مفتی صاحب نے نوجوان تعلیم یافتہ طبقہ سے خصوصی طور پر شرکت کی درخواست کی ہے.