اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: موجودہ حالات ہندوستانی مسلمانوں کے لئے لمحہ فکر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 10 February 2018

موجودہ حالات ہندوستانی مسلمانوں کے لئے لمحہ فکر!

تحریر: مولانا مشتاق ضمیر احمد نعمانی سکریٹری آل انڈیا تحریک عوام ہند
ــــــــــــــــــــ
مکرمی!
    ہندوستان کے موجودہ حالات مسلمانوں کے لئے بہت نازک ہے، ایک طرف ملکی عدلیہ کی جانب سے وقتاً فوقتاً مخالف شریعت فیصلے کٸے جاتے ہیں، دوسری طرف حکومت سے یکساں سول کوڈ تیار کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے اور حکومت بھی اس سلسلہ میں اپنا موقف اور عندیہ ظاہر کرتی ہے، تیسری طرف فرقہ پرست تنظیمیں مسلم خواتین کی مظلومیت کی داستان گھڑ کر مسلم پر سنل لاء کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے، گرچہ یہ ایک افسوسناک اور دشوار گزار گھڑی ہے، اس نازک گھڑی میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ان فرقہ پرستوں کو ناکام کر نے کی منظم اور بھر پور کو شش کریں  اور سیاسی شعور پیدا کر کے ایک انصاف پسند منصف اور خیر خواہ قائد کا انتخاب کریں تاکہ ہم زندگی کے تمام شعبہ پر قوانین اسلامیہ کے مطابق عمل کر سکیں، اور اپنے سماج کی اصلاح کی فکر سنگین معاملات اور تنازعات میں دارالقضاء اور شرعی پنچایت کی طرف رجوع کریں، اور برادران وطن سے رواداری رکھیں، اسلامی کی خوبیوں اورحکمتوں سے واقف کرائیں توبہ و استغفار کی کثرت ہو بے تکے جملے اور کلام سے اجتناب کرکے ہوشمندی اور عقلمندی سے کام لیا جائے اگر ایسا نہ ہوا تو اک وقت وہ آئے گا کہ ہم اپنی شریعت اور اپنا نظام زندگی کھو بیٹھیں گے.