رپورٹ: عبدالرحیم
ـــــــــــــــــــــ
سرسیہ/سمستی پور(آئی این اے نیوز 10/فروری 2018) ضلع سمستی پور کے سرسیہ جے ای ای کی بدمعاشی سے سرسیہ کے بجلی صارفین پریشان ہیں، دو ماہ قبل 100 سے زائد آدمیوں نے بجلی کنکشن کیلئے رسید کٹوایا، مگر آج تک نہ ہی میٹر دیا گیا نہ کنکشن کی اجازت ملی، جس سے عوام کو بجلی کی سہولیات نہیں مل پا رہی ہے.
آپ کو بتادیں کہ سرسیہ بہت ہی پسماندہ گاؤں ہے، جو ہر طرح کی سہولیات سے محروم ہے، لوگوں نے بجلی کنکشن کیلئے رسید کٹوایا لیکن ابھی تک نا ہی کنکشن ملا اور نا ہی میٹر، جس سے علاقائی عوام بجلی افسران کے تئیں ناراضگی کا اظہار کر مقامی رکن اسمبلی سے اور حکومت بہار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد بجلی سمیت دیگر سہولیات مہیا کرائی جائے.
واضح ہو کہ بجلی کنکشن لینے والوں میں اظہر بن عمران مرحوم، دلشاد بن عبدالحق، ڈاکٹر عبدالمنان صاحب، ضیاءالدین صاحب سمیت سیکڑوں لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا.
ـــــــــــــــــــــ
نئے کنکشن کیلئے فارم جو دو ماہ قبل بھرا گیا |