اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بدحال سڑک کو لیکر بلریاگنج کے لوگوں نے دیا کمشنر کو میمورنڈم!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 22 February 2018

بدحال سڑک کو لیکر بلریاگنج کے لوگوں نے دیا کمشنر کو میمورنڈم!

رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 22/فروری 2018) اعظم گڑھ کے بلریاگنج نگر پنچایت میں شہاب الدین پور سے بلریاگنج نئے چوک تک  تقریباً دو کلومیٹر کی دوری کی سڑک کی حالت خستہ اور بدحال ہو چکی ہے، پچھلے دس سالوں سے لوگوں نے محکمہ اور افسران کو اس سڑک کی مرمت کروانے کیلئے چکر لگا چکے ہیں، لیکن ابھی تک اس سڑک کی مرمت نہ ہوسکی، جس کی حالت اب اتنی خراب ہو چکی ہے کہ اگر کہا جائے کہ گڑھے میں سڑک ہے تو غلط نہیں ہوگا، اس سے اب راہ گیروں کو دشواریاں ہونے لگی ہے، ساتھ ہی جامعة الفلاح کے طلبہ کا بھی یہاں سے گزر ہوتا ہے، وہ بھی اب اس پریشانیوں سے جوجھ رہے ہیں،  اور برسات میں تو پورا پانی بھر جاتا ہے، اب یہ سڑک بڑے حادثہ کی دعوت دینے لگی، اسی کو لیکر آج بلریاگنج کے لوگوں نے کمشنر کو میمورنڈم سونپا کہ اس سڑک کی جلد ہی مرمت کرائی جائے، ساتھ ہی کہا کہ اگر یہ سڑک اگلے 4 مارچ تک نہیں بنی تو 5 مارچ کو ہم نگرواسی سڑک جام کر نعرہ بازی کرتے ہوئے اس کا آندولن کریں گے.
اس موقع پر اروند گپتا، محمد اشہد گڈو، شمش پرویز، ڈاکٹر طیب اعظمی، گورکھ پرساد، بابو جاوید خان، صدر عالم، محمد فیصل، جگرناتھ گپتا، امت کمار، وریندر وشوکرما، راجیش پرجاپتی، پرتاب، سنجے، ماسٹر اعظم، اجے کمار، نیرج پاسوان،  آفتاب منظر، کومل پاسوان، دھرمیندر یادو، عمران احمد، ببلو سمیت سیکڑوں نگرواسی موجود رہے.

ہمیں فیسبک پر Follow کریں.
http://www.facebook.com/inanews.in/
http://myinanews.blogspot.com