اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: محنت و لگن ہی کامیابی کی کنجی ہے، ہندو انٹر کالج میں یونیفارم تقسیم تقریب میں بولے سروجیت سنگھ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 4 February 2018

محنت و لگن ہی کامیابی کی کنجی ہے، ہندو انٹر کالج میں یونیفارم تقسیم تقریب میں بولے سروجیت سنگھ!

رپورٹ: عبدالجبار
ــــــــــــــــــــــــــ
بھیلسر/فیض آباد(آئی این اے نیوز 4/فروری 2018) طالب علم کی زندگی میں نظم و ضبط اور واقفیت ضروری ہے، نظم و ضبط کے ساتھ صحیح سمت میں کئے جانے والی محنت کبھی بیکار نہیں ہوتی، یہ سب کامیابی کی گارنٹی ہوتی ہے.
مذکورہ باتیں ہندو انٹر کالج کے مینیجر سابق بلاک پرمکھ سروجيت سنگھ نے اسکول کے يونیفارم تقسیم تقریب میں کہا، انہوں نے بچوں کو ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ ذہن لگا کے مطالعہ کریں گے تو ضرور اسکول کے ساتھ ساتھ اپنے والدین اور علاقے کا نام بھی روشن کروگے.
اس تقریب میں 6 سے 8 کلاس کے تمام طالب علموں کو یونیفارم تقسیم کیا گیا، یونیفارم ملنے کے بعد بچوں کا چہرہ کھل گیا.
 اس موقع پر اسکول کے پرنسپل دھيریندر تیواری،ادھیاپک انل کھرے  اشیش شرما، اشوک رائے، آلوک سنگھ، كامیشمنی پاٹھک، ہمانشو سنگھ، پروین نگم، شیلندر سمیت مہنت سچچداند داس، رام یادو، راجیش سنگھ، پنٹو مشرا، گنگا دویدی، وجے سنگھ سمیت اسکول کے تمام طلبہ موجود تھے.