رپورٹ: یاسین صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 11/فروری 2018) لونی کے قاسم وہار میں واقع جامعہ فاطمۃ الزہرا للبنات میں مفتی توقیر قاسمی پورنوی کی آمد پر ایک دعائیہ پروگرام کا انعقادکیا گیا، جلسہ کا آغاز عزیزہ اقراء سلمہا کی تلاوت کلام پاک اور عشرت پروین کی نعت پاک سے ہوا.
مہمان محترم نے اپنے مختصر خطاب میں طالبات کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ خوش نصیب ہیں کہ اللہ رب العزت نے آپ لوگوں کو علم دین کیلئے منتخب کیا ہے اس کی آپ لوگ قدر کریں، کیونکہ معاشرہ کی اصلاح میں خواتین کا نمایا کردار رہتا ہے اگر عورت نیک صالح ہوتو معاشرہ اچھا تشکیل پاتا ہے، آپ لوگ اپنے اندر حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالی عنہا جیسی صفات پیدا کریں.
نیز مولانا نے کہا الحمدللہ آپ کا ادارہ بھی ایک عظیم ہستی کے نام سے منصوب ہے میں مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ اللہ تعالی مولانا تمیزالدین کی عمر میں برکت عطا کریں اور ادارہ کو دین دونی رات چوگنی ترقی عطافرمائیں.
مفتی فہیم الدین قاسمی رحمانی کی رقت آمیز دعاء پر جلسہ کا اختتام ہوا، اخیر مولانا تمیزالدین قاسمی بانی ومہتمم جامعہ ہذا نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا.