رپورٹ: یاسین صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 25/فروری 2018) لونی جمعیت علماء کے زیرِ اہتمام حلقہ ٹولی محلہ کی رحمت مسجد میں مولانا عباس احمد کی زیرِ نگرانی ایک عظیم الشان اجلاس عام منعقد ہوا، جسکی صدارت جمعیت کے ضلع صدر حضرت مولانا ابراہیم صاحب نے فرمائی، اجلاس کا آغاز قاری عبدالعظیم کی تلاوت اور قاری عبد الجبار نائب صدر انجمن دعوة الحق کے نعتیہ کلام سے ہوا، نظامت کے فرائض قاری عرفان علیمی اور قاری شوقین نے مشترکہ طور پر انجام دیئے.
کلیدی خطاب حضرت مولانا آصف محمود صاحب قاسمی نے فرمایا، خطاب کے دوران حضرت نے نشہ کے مہلک اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ نشہ ہر کس وناکس کی عقل کو تباہ وبرباد کردیتا ہے، آقا نے نشہ کو تمام برائیوں کی جڑ قرار دیا ہے لہذا اس سے امت کو بچانا ازحد ضروری ہے.
پروگرام کا اختتام حضرت مولانا ابراہیم صاحب کی دعاء پر ہوا، اخیر میں اجلاس کے کنوینر مولانا عباس کیرانوی نے جملہ حاضرین کا شکریہ ادا کیا.
اس موقع پر جمعیت علماء کے تحصيل صدر حضرت مولانا احمد علی صاحب، مولانا جناب الدین امینی صاحب، انجمن دعوة الحق کے صدر مولانا سعد اللہ صاحب، قاری مسرور صاحب، تحریک عوامِ ہند کے جنرل سکریٹری مولانا مشتاق ضمير نعمانی صاحب، مفتی راغب صاحب، مفتی تحسین صاحب، قاری شاکر، صاحب مفتی اسرار، محمد سلیم صاحبان اور جمعیت علماء اور انجمن دعوة الحق کے جملہ علاقائی ذمہ داران وکثیر تعداد میں لوگ شریک رہے.