رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
نجیب آباد(آئی این اے نیوز 14/فروری 2018) نوجوان عالم دین مولانا محمد علی نعیم رازی نے پریس کو جاری ایک بیان میں حضرت مفتی عبدالقیوم صاحب رحمہ اللہ کے سانحہ ارتحال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملت کا عظیم خسارہ قرار دیا.
مولانا محمد علی نعیم رازی نے کہا کہ حضرت مفتی عبدالقیوم صاحب جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوا کرتی ہے بیعت و سلوک کی راہ میں حضرت کا مقام اس وقت سب سے بلند تھا آپ حضرت شاہ رائے پوری کے خلیفہ مجاز تھے .
مولانا رازی نے کہا کہ آپ تزکیہ وسلوک کے ساتھ ساتھ علم کے پہاڑ بھی تھے ایک طویل عرصہ تک آپ عالم اسلام کے عظیم ادارے مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور کے جلیل القدر عہدہ مفتی اعظم پر فائز رہے اور امت کی ناقابل فراموش خدمات انجام دی.
مولانا رازی نے بتایا کہ موجودہ دور میں آپ اکابر امت کے نمونہ تھے آپکو دیکھ کر اکابر یاد آیا کرتے تھے، آپکے فیض کا عالم یہ تھا کہ خانقاہ رائے پور میں پہنچ کر لاکھوں لوگ آپسے فیض یاب ہوتے تھے اور اپنی اصلاح کروایا کرتے تھے آپکی ایک نظر دلوں کی کایا پلٹ دیاکرتی تھی،.آپکی زیارت سے ہی قلب کو جو روحانی سکون ملتا تھا اسکو بیان نہیں کیا جاسکتا ہے.
اس موقع پر مولانا محمد علی نعیم رازی نے بے پناہ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کانوڑ یاترا کے چلنے کے سبب سڑکوں پر جام وغیرہ ہونیکی وجہ سے جنازہ میں شریک ہونے سے محروم رہے.
آخر میں مولانا رازی نے تمام امت مسلمہ کے افراد سے حضرت کے لئے ایصال ثواب کرنے کی درخواست کی ہے.