اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: آپ صرف مصلی پر ہی نہیں بلکہ ہر میدان میں امام ہیں، پوجاکالونی میں آل انڈیا امامس کونسل کے صدر علامہ عثمان بیگ کا خطاب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 3 February 2018

آپ صرف مصلی پر ہی نہیں بلکہ ہر میدان میں امام ہیں، پوجاکالونی میں آل انڈیا امامس کونسل کے صدر علامہ عثمان بیگ کا خطاب!

رپوٹ: یاسین صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 3/فروری 2018) لونی کے محلہ پوجا کالونی میں گزشتہ شب علماء و ائمہ سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا امامس کونسل کے صدر علامہ عثمان بیگ رشادی نے کہاکہ آپ حضرات (علماء وائمہ کرام) صرف ممبر و محراب تک ہی اپنے آپ کو محدود نہ رکھیں بلکہ ہر میدان میں آپ آگے آئیں اور وہاں پر بھی امت کی رہبری کریں، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے صرف مصلی پر ہی امامت نہیں بلکہ صحابہ کرام کی ہر میدان میں امامت کی ہے امامت کے صحیح مفہوم کو سمجھیں اس کیلئے باقاعدہ کونسل کی جانب سے ششماہی کورس کا آغاز کیا ہے، جو ان شاءاللہ شوال میں شروع ہوگا اور مقتدیوں سے بھی اپیل کی ہیکہ وہ ہر میدان میں اپنے امام کو آگے رکھیں تاکہ ہماری صحیح رہنمائی ہوسکے.
اس موقع پر مولانا عامر قاسمی، مولانا فیاض مفتی ارشاد قاسمی، مولانا نظام الدین قاسمی، مولانا فرقان، قاری فیض الدین عارف، مولانا صیاد مظاہری سمیت دیگر علماء کرام شریک رہے.