اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: حاجی پور میں تین طلاق بل کے خلاف مسلم خواتین کا احتجاج 20 مارچ کو، محمد آصف جمیل قاسمی نے خواتین سے کی شرکت کی اپیل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 15 March 2018

حاجی پور میں تین طلاق بل کے خلاف مسلم خواتین کا احتجاج 20 مارچ کو، محمد آصف جمیل قاسمی نے خواتین سے کی شرکت کی اپیل!

حاجی پور(آئی این اے نیوز 15/مارچ 2018) حاجی پور شہر میں تین طلاق بل کے خلاف 20 مارچ کو خواتین کا خاموش احتجاجی جلوس نکالا جارہا ہے جس کی زبردست تیاری چل رہی ہے، علماء کرام اور دانشور قوم ملت اسلامیہ ویشالی میں جلوس کو تاریخ ساز بنانے کے  ضلع کے ہر گاؤں ٹولہ محلہ میں جاکر مسلمانوں سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ اپنی مستورات کو شریعت بچانے کے لئے حاجی پور  شہر کے انجمن فلاح المسلمین میں جمع کریں وہاں سے یہ جلوس ڈی ایم ویشالی دفتر پہنچ کر میمورنڈم پیش کرکے واپس ہوں گے،
یہ میمورنڈم تین طلاق بل کو واپس لینے کا صدر جمہوریہ ہند وزیر اعظم ، گورنر بہار اور وزیراعلی بہار سے مطالبہ ہوگا، ٹاون تھانہ مسجد کے امام وخطیب مولانا مقصود عالم قاسمی انجمن المسلمین کے ناظم مولانا نیاز احمد قاسمی ۔مدرسہ حفظ القرآن منجیا بکساواں کے ناظم مولانا امام الدین ندوی ۔مائل بدوپور جامع مسجد کے امام وخطیب مولانا مبارک قاسمی ۔مولانا نظرالہدی ۔مولانا آصف جمیل قاسمی ۔الحاج محمد شاہد محمود پوری ۔اور صحافی محمد کلیم اشرف نے ویشالی کے مسلمانوں کو آل انڈیا مسلم لابورڈ کے آواز پر لبیک کہتے ہوئے 20 کومارچ کو حاجی پور میں اپنے گھر کی مستورات کو لانے کی گزارش کی ہے اور پھر 15اپریل 2018 کو راجدھانی پٹنہ کے گاندھی میدان میں کافی تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے، ان لوگوں نے کہا کہ اپنے دین وشریعت اور ملک کے آئین کی حفاظت کے لئے قدم بڑھائیں، اس قدم پر اللہ نیکیاں لکھے گا، بڑی تعداد میں جمع ہوں تاکہ حکومت کو محسوس ہوکہ مسلمان مٹ سکتے ہیں لیکن اپنے دین شریعت میں کوئی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، ہمیں شریعت جان سے بھی زیادہ پیاری ہے ہم قیامت کی صبح تک اپنی شریعت پر عمل بھی کریں گے اور اس کی حفاظت کے لئے ہرطرح کی قربانی دینے کو مسلمان تیار ہیں، لیکن دین میں کسی طرح کی چھیڑ چھاڑ اور مداخلت ہمیں قطعی منظور نہیں ہے، اس لئے ویشالی کی خواتین طلاق بل واپس لو کے مطالبہ کو لے کر کثیر تعداد میں 20 مارچ کو حاجی پور کلکٹریٹ کو گھیر نے کے لئے پوری طرح تیار ہوجائیں ۔قانون شریعت میں کوئی تبدیلی برداشت نہیں کی جاسکتی ۔مسلمانوں نے اس ملک میں پہلے بھی شریعت کی حفاظت اور وطن عزیز کی حفاظت کے لئے قربانیاں دیں ہمیں آگے بھی ہرطرح کی قربانیاں دینے کے لئے تیار ہیں مفکراسلام مولانا محمد ولی رحمانی کے پیغام دین بچاؤ دیش بچاؤ پروگرام کو کامیاب کرنے کے لئے ویشالی حاجی پور ضلع کے مسلمانان صف اول میں کھڑے ہوجائیں اور 20 مارچ کو ویشالی کلکٹریٹ میں طلاق بل واپس لو خواتین ریلی اور 15 اپریل کو دین بچاؤ دیش بچاؤ کانفرنس کو کامیاب بنائیں.