اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ارریا دہشت گردوں کا اڈہ بنے گا، آر جے ڈی کی جیت صرف بہار نہیں پورے ملک کیلئے خطرہ: گری راج سنگھ

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 16 March 2018

ارریا دہشت گردوں کا اڈہ بنے گا، آر جے ڈی کی جیت صرف بہار نہیں پورے ملک کیلئے خطرہ: گری راج سنگھ

ارریا(آئی این اے نیوز 16/مارچ 2018)  اتر پردیش اور بہار کے ضمنی انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا کرنے کے بعد بی جے پی لیڈران کے الٹے سیدھے بیانات آنے شروع ہوگئے ہیں، اسی طرح کا ایک اشتعال انگیز بیان بی جے پی کے وزیر گری راج سنگھ نے ارریا میں آرجے ڈی کی جیت کے حوالے سے دیا ہے، ارریا لوک سبھا میں ہوئے ضمنی انتخاب میں آر جے ڈی کے ٹکٹ پر جیتنے والے محمد سرفراز عالم کے بارے میں گری راج سنگھ نے آج کہاکہ کہ ارریا دہشت گردوں کا ٹھکانہ بنے گا اور وہاں سے آر جے ڈی کی جیت صرف بہار نہیں بلکہ پورے ملک کیلئے خطرہ ہے ۔
انڈین ایکسپریس کی رپوٹ کے مطابق گری راج سنگھ نے کہاکہ ”ارریا صرف ایک سرحدی علاقہ نہیں ہے، صرف نیپال اور بنگال سے متصل نہیں ہے بلکہ اس خطہ نے انتہاء پسند نظریات کے حامل لوگوں کو جنم دیا ہے، یہ بہار کیلئے بلکہ پورے ملک کیلئے خطرہ ہوگا، وہ دہشت گردوں کا اڈہ ہوگا، آر جے ڈی کی جیت صرف بہا ر نہیں پورے ملک کیلئے خطرہ ہے ۔
گری راج سنگھ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بہار کی سابق وزیر اعلی رابری دیوی نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج سے بی جے پی بوکھلائی ہوئی ہے اس لئے اس کے لیڈران اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں، پورے ملک کے دہشت گرد بی جے پی کی آفس میں بیٹھے ہوئے ہیں، عوام کے منہ توڑ جواب سے یہ لوگ بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں، یوپی بہار کی عوام نے بی جے پی کو راستہ دکھانا شروع کر دیا ہے، بی جے لیڈورں کو اپنی زبان کی اصلاح کرنی چاہیئے ۔