اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بسہی اقبالپور میں منعقد عظیم الشان جلسہ بعنوان "اصلاح معاشرہ" اختتام پزیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 16 March 2018

بسہی اقبالپور میں منعقد عظیم الشان جلسہ بعنوان "اصلاح معاشرہ" اختتام پزیر!

عبدالرحیم صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــ
دیوگاؤں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 16/مارچ 2018) کل بروز جمعرات بعد نماز عشاء سرزمین بسہی اقبالپور میں ایک عظیم الشان جلسہ بعنوان اصلاح معاشرہ منعقد کیا گیا، جس کی ابتداء حافظ محمد حبییب سلمہ کی تلاوت قرآن پاک سے اور حافظ آزاد کے نعت پاک سے ہوئی.
بعدہ مدرسہ احیاء العلوم مبارکپور کے ناظم اعلیٰ مفتی یاسر صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی قوم یا ملک میں انقلاب نوجوانوں کی وجہ سے آتا ہے، انہوں نے واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے صرف 13 سال کی عمر میں بتوں کو توڑا تھا، حضرتحمد صلعم جس زمانے میں مبعوث ہوئے اس زمانے میں بیت سے مکہ میں سردار تھے اس میں کئی قبیلے تھے، اسی قبیلے میں ایک بہت بڑا قبیلہ تھا جس کا نام قریش تھا، اور یہ لوگ اپنے سامنے کسی کو نہیں جوڑتے تھے، ہمارے نبی صلعم اسی قبیلے میں پیدا ہوئے، اور آپ صلعم پر اس زمانے میں سب سے پہلے ایمان لانے والوں میں نوجوان ہی تھے، اور پوری دنیا کو انسانیت کی دعوت دی، قوموں میں جو انقلاب آتا ہے وہ نوجوانوں سے ہی آتا ہے، انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس دور میں قوم کا نوجوان ہر گندی جگہ پر ضرور حاضر ہوتا ہے، اگر آج یہ نوجوان راہ راست پر نہیں آئے تو آنے والی نسلیں اور زایہ ہو جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ کل قیامت کے دن سالوگ عرشکے سائے میں ہوں گے، انصاف کرنے والا بادشاہ، وہ نوجوان جو اپنے رب کی عبادت میں پروان چڑھ رہا ہے، وہ مسلمان جس کا دل مسجد میں اٹکا ہوا ہو، وہ شخص جو اللہ کے واسطے کسی سے محبت کرتا ہو‌، اللہ سے ڈرنے والا، وی شخص جو صدقہ اس طرح چپکے سے دے کی اس کے ہاتھ کو بھی پتہ نا چلے، انہوں نے مزید یہ فرمایا کہ اللہ پاک اس نوجوان پر تعجب کرے گا جو شخص جوانی کی حالت میں گناہ نہ کیا ہو.
مفتی سفیان احمد مظاہری شیخ الحدیث مدرسہ مطلع العلوم بنارس نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اللہ نے ہم کو جو دین دیا ہے وہ بہت عمدہ اور بالا ہے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ دین صرف نماز، روزہ اور حج وغیرہ کا نام نہیں ہے، جبکہ اس کا ایک بڑا شعبہ معاشرت بھی ہے، معاشرت میں یہ ہے کہ ہم اس طرح زندگی گزاریں کہ ہماری ذات س کسی کو کوئی دقت نہ ہو، خواہ وہ ہمارا پڑوسی غیرمسلم کیوں نہ ہو، اللہ کے رسول صلعم نے اس بات پر زور دیا کہ مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ پاؤں اور زبان سے سارے لوگ محفوظ ہوں، ایسے شخص کو کامل مسلمان کہا گیا ہے، اس کی مثال آپ صلعم خود ہیں.
آپ صلعم نے ایک دفعہ صحابہ رضی اللہ عنہم سے کہا کہ جو لوگ مسجدوں میں نماز کیلئے نہیں آتے میرا جی چاہتا ہے کہ ان کے گھروں کو آگ لگادوں، جلسہ میں  مفتی امین قاسمی اور مولانا محمد جاسم نے بھی خطاب فرمایا.
اس موقع پر مولانا انیس قاسمی، مولانا لئیق احمد مولوی خالد قاسمی، مولانا احمد محمود، مولانا اعجاز احمد قاسمی، حافظ وزیر احمد، مولوی محمد ادریس، ماسٹر محمد فیض الرحمان، حافظ محمد عادل سمیت کافی تعداد میں علاقائی عوام موجود تھی، جلسہ کی صدارت حبیب الرحمان اعظمی نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض محمد عامر انجام دیئے.