اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سیتامڑھی میں دردناک حادثہ، پل کی ریلنگ توڑتے ہوئے بس 30 فٹ نیچے گڈھے میں گری، 10افراد کی موت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 18 March 2018

سیتامڑھی میں دردناک حادثہ، پل کی ریلنگ توڑتے ہوئے بس 30 فٹ نیچے گڈھے میں گری، 10افراد کی موت!

محمد امین الرشید
ـــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 18/مارچ 2018) سیتامڑھی - مظفر پور سڑک پر رونی سید پور کے بھسن پٹی میں گزشتہ دن دیر شام تقریبا 5بجے مسافروں سے بھری ایک بس ریلنگ توڑتی ہوئی 30فٹ گہرے گڈھے میں گر گئی، جس میں کم سے کم دس افراد ہلاک اور تین درجن سے زیادہ مسافر زخمی ہوگئے ۔
اطلاع کے مطابق بھسن پٹی ہائی وے ہوٹل کے قریب یہ حادثہ پیش آیا، سرکاری طور پر آٹھ مسافروں کے مرنے کی تصدیق کی گئی ہے، حادثہ کی خبر ملتے ہی کثیر تعداد میں مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اوربس کے اندر زخمیوں کو نکالنے میں مدد کی، زخمیوں کو بہتر علاج کے لئے ایس کے ایم سی ایچ ھاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے، زخمیوں میں تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔
 بتایا جاتا ہے کہ چندن ٹریولس کی یہ بس مسافروں کو لے کر اورائی جارہی تھی، اسی درمیان بسنت پٹی کے ہائی وے ہوٹل کے قریب بس بے قابو ہو کر سڑک پر بنے پل کی ریلنگ کو توڑتے ہوئے 30فٹ نیچے گہری کھائی میں گر گئی، ضلع ڈی ایم راجیو روشن نے اس حادثہ میں نو افراد کی مرنے کی تصدیق کی ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ راجیو روشن اور ایس پی ہری پرساد ایس جائے حادثہ پر پہنچے اور تیزی سے بچاؤ کام شروع ہوگیا ۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اس حادثہ پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ بہت ہی افسوسناک حادثہ ہے، انہوں نے حادثہ میں زخمی ہونے والے لوگوں کے بہتر علاج کا انتظام کرنے اور حادثہ میں مرنے والے افراد کے وارثوں کو بلاتاخیر معاوضہ دینے کی ہدایت دی ہے ۔