اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: لال گنج: مئی کھرگپور گاؤں میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 17 March 2018

لال گنج: مئی کھرگپور گاؤں میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد!

عبدالرحیم صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــ
لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 17/مارچ 2018) لال گنج تحصیل علاقہ کے مئی کھرگپور گاؤں میں  آج ڈاکٹرس ایسوسی ایشن لال گنج کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا،  جس میں 475 مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا، اور دوائیاں بھی تقسیم کی گئی.
آپ کو بتا دیں کہ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن لال گنج گزشتہ دو سالوں سے برابر مفت طبی کیمپ لگاتا آرہا ہے.
ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ایس آر سروج نے کہا کہ بدلتے موسم میں سب کو چاہیئے کہ اپنے کھان پان اور رہن سہن پر زیادہ دھیان رکھیں، چونکہ اس بدلتے موسم میں سردی، کھانسی، بخار اور طرح طرح کے موسمی امراض ہونے کا ڈر رہتا ہے، اس لئے اس میں کافی احتیاط برتیں.
اس موقع پر ڈاکٹر انور سنجری، ڈاکٹر سنجے، ڈاکٹر وی کمار، ڈاکٹر تیاگی، ڈاکٹر عبدالقادر، ڈاکٹر گلزار احمد اعظمی، ڈاکٹر انیل کمار، ڈاکٹر ایس این رائے وغیرہ موجود تھے.