عارف ثاقبی ممبئی
ــــــــــــــــــــــ
حضرت مولانا عبدالعلیم فاروقی صاحب دامت برکاتہم جو ایک عالم دین ہی نہیں بلکہ وقت کے تقاضوں اور حالات سے باخبر قومی ملی تعلیمی اجتماعی جدوجہد کے میدانوں میں سرگرم اور بہت ہی فعال اور متحرک شخصیت کے حامل انسان ہیں ان سب باتوں میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ نے باطل کے ایوانوں میں اہل سنت و جماعت کا جھنڈا بلند کیا۔
1947 میں آپ پیدا ہوئے آپ نے قاعدہ اور ناظرہ مدرسہ فرقانیہ لکھنؤ میں پڑھا اسکے بعد ایک نابینا استاد کی نگرانی میں قرآن مجید حفظ کیا اور عربی فارسی کی ابتدائی کتابیں اپنے جدامجد امام اہل سنت حضرت مولانا عبدالشکور فاروقی لکھنوی رحمۃاللہ علیہ اور والد محترم حضرت مولانا عبدالسلام فاروقی رحمۃاللہ علیہ سے پڑھیں چودہ سال کی عمر میں آپنے تراویح پڑھائی اور باقاعدہ عربی کی تعلیم شروع کی کافیہ اور شرہ جامی پڑھ کر آپ سہارنپور چلے گئے مشکاۃ پڑھنے کے بعد آپ دارالعلوم دیوبند تشریف لائے اس قیام مظاہرالعلوم کے دوران مولانا اسعداللہ رحمۃاللہ علیہ سابق ناظم جامعہ مظاہرالعلوم سہارنپور سے بیعت وارادت کا تعلق بھی رہا جس سے زندگی میں انقلاب آیا پھر دارالعلوم دیوبند میں تکمیل عربی ادب کیا اور 1971 میں لکھنؤ واپس آگئے اور مشہور دینی درسگاہ دارالمبلغین میں تدریسی فرائض انجام دینے لگے 1972 میں شادی ہوئی 1973میں والد محترم کے انتقال کے بعد ادارہ کا انتظام بھی آپ کے زمہ ہوگیا چند سالوں کے بعد دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوری میں آپکا انتخاب عمل میں آیا پھر آپ فدائے ملت حضرت مولانا سید اسعد مدنی رحمۃ اللہ علیہ کے ایما پر جمعیۃ علماء ہند قومی ناظم عمومی منتخب ہوئے اور حضرت فدائے ملت کے انتقال کے بعد حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کے ایما پر دوبارہ جمعیۃ علماء ہند کے قومی ناظم عمومی منتخب ہوئے اور 2018 میں آپکو دارالعلوم ندوۃالعلماء کی مجلس شوری میں رکن طور پر مرشدالامت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتہم کے ایما منتخب کیا گیا۔
آپکے مشہور اساتذہ:
آپکے تبلیغی دورے:
تحریک مدح صحابہ کے سلسلہ میں ملک و بیرون ملک تقریبا پورے ہندوستان اور بیرون ممالک میں پورے خلیج، عراق، انگلینڈ، پاکستان وغیرہ کے مختلف دورے کئے جسمیں بیرون ممالک کے سیکڑوں علماء نے آپ سے استفادہ کیا مثلا امیر عزیمت حضرت مولانا حق نواز جھنگوی شہید رحمۃاللہ علیہ وغیرہ
آپ کی علمی و انتظامی سرگرمیاں
جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی (جنرل سیکرٹری)
مجلس تحفظ ناموس صحابہ ہند کے صدر
دارالمبلغین لکھنؤ کے مہتمم
دارالعلوم دیوبند و دارالعلوم ندوۃ العلماء کی شوری کے رکن
صوبہ اترپردیش کے امیر شریعت
اور آپ سیکڑوں مدارس کے سرپرست بھی ہیں اور عظیم الشان تحریک تحریک مدح صحابہ کی قیادت بھی آپ ہی فرما رہے ہیں.

- امام اہل سنت حضرت مولانا عبدالشکور فاروقی لکھنوی رحمۃاللہ علیہ
- شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا کاندھلوی رحمۃاللہ علیہ
- حضرت مولانا اسعداللہ رحمۃاللہ علیہ سابق ناظم جامعہ مظاہرالعلوم سہارنپور
- حضرت مولانا وحیدالزماں کیرانوی رحمۃاللہ علیہ