رپورٹ: ریاض حسین
ـــــــــــــــــــــــــــــ
جالے/دربھنگہ(آئی این اے نیوز 1/مارچ 2018) مرکزی حکومت نے تین طلاق کے سلسلے میں ایک غیر ذمہ دارانہ بل لاکر پوری مسلم قوم کو سخت آزمائش میں مبتلا کر رکھا ہے، حالات کے اسی منظر نامے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے مرکزی حکومت کے خلاف ملک بھر میں خواتین کے احتجاجی جلوس کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے جس کا مقصد حکومت کو اس بات کا احساس دلانا ہے کہ مسلم خواتین اپنی شریعت سے پوری طرح نہ صرف مطمئن ہیں بلکہ ان کی وفادری کے نام پر لایا گیا بل سراسر فریب ہے، جسے وہ قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں، چنانچہ اسی سلسلے میں دربھنگہ ضلع کے ذمہ داران نے آئندہ 6 مارچ کو دربھنگہ شہر میں بڑے پیمانے پر خواتین کی جانب سے احتجاجی جلوس کے انعقاد کا فیصلہ لیا ہے جس کو کامیاب بنانے اور اس حوالے سے مسلم خواتین میں بیداری لانے کے لئے دارالعلوم سبیل الفلاح جالے میں کل بروز بدھ بوقت 1:30بجے دن ایک ہنگامی میٹنگ رکھی گئی تھی جس میں جالے کے سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور وعدہ کیا کہ ہم سب مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ساتھ ہیں اس میٹنگ میں امارت شرعیہ کے قاضی ارشد قاسمی، مفتی محمد عامر مظہری قاسمی، مولانا مظفر احسن رحمانی، صادق آرزو، مولانا نورعالم بیگ قاری نصیر بیگ، نشاط احمد نیازی، مولانا ارشد فیضی قاسمی کے نام قابل ذکر ہیں.
مسلم پرسنل لاء بورڈ دربھنگہ یونٹ کے وفد شریک تھے، دارالعلوم سبیل الفلاح جالے کے بعد یہ وفدجالے راجد اقلیتی سیل کے صدر ولی امام بیگ گرڑی سے بھی ملاقات کی اور ان سے بھی تبادلہ خیال کیا.