اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: الٰہ آباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا 60واں منایا گیا یوم تاسیس!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 3 March 2018

الٰہ آباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا 60واں منایا گیا یوم تاسیس!

رپورٹ: ذیشان احمد
ــــــــــــــــــــــــــــــ
اٹالا/الٰہ آباد(آئی این اے نیوز 3/مارچ 2018) آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین (AIMIM) کا 60واں یوم تاسیس کا پروگرام ضلع آفس اٹالا الہ آباد میں منعقد کیا گیا، جس میں پارٹی کے عہدیداروں کے علاوہ علاقے کی عوام بڑی تعداد میں موجود تھی، پروگرام کی صدارت ضلع صدر محمد شاہ عالم نے کیا انہوں نے پارٹی کی پالیسی اور کامیابیاں لوگوں کو بتایا.
 اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے مہانگر صدر افسر محمود، ضلع جنرل سکریٹری مجیب الرحمن ایڈوکیٹ، شاداب علی ایڈوکیٹ، سہیل احمد صدیقی ایڈوکیٹ، کرنل سہیل عثمان صوبائی رکن صلاح الدين صاحب، عمران احمد صدیقی، دانش انصاری، محمد شاہنواز، محمد مبین، اسرار احمد، جمال الدين، ڈاکٹر سہیل، محمد سید قریشی عرف چاند اور اٹالا کے کونسلر معین الدین صاحب کے علاوہ اور بھی لوگ موجود تھے.