اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دیوریا: بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ کو دبنگوں نے توڑا، موقع پر پہنچی پولیس!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 3 March 2018

دیوریا: بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ کو دبنگوں نے توڑا، موقع پر پہنچی پولیس!

رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــ
پکڑی/دیوریا(آئی این اے نیوز 3/مارچ 2018) ضلع دیوریا صدر کی گرام پکڑی میں کل زبردست ہنگامہ ہوا، وہاں دبنگوں نے بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ کو توڑ دیا، اور جوتے سے اہانت بھی کی، جس سے لوگوں کی بھاؤناؤں کو ٹھینس پہنچا گیا، موقع پر بی ایس پی یوتھ ٹیم پہنچی، اور فون کر تھانہ انچارج و ذیلی ضلع افسر کو مطلع کیا.
اطلاع پاکر ذیلی ضلع افسر، تھانہ انچارج اور علاقائی افسر بھی پہنچے،  گاؤں کے باشندوں نے نامزد تحریر بھی دی،  اور کہا کہ 24 گھنٹے میں قصورواروں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سڑک پر اتر کر احتجاج و مظاہرہ کریں گے، وہیں افسران نے بھروسہ دلاکر ماحول پرسکون کرایا، اور ملزمین کو تلاش کرنا شروع کر دیا.