اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 7 March 2018


لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 7/مارچ 2018) ملک شام میں دہشت گردی کے نام پر وہاں کی حکومت جس طرح سے اپنے ہی شہری شامی مسلمانوں پر حملہ کرہی ہیں وہ نہایت بزدلانہ اور شرمناک حرکت ہے اور اس پر عالم اسلام سمیت اقوام متحدہ کی خاموشی نہایت افسوسناک ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی برادری کو انسانیت کے ناطے اس پر آواز اٹھانا چاہئے اور وہاں امن وامان قائم کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا چائے مذکورہ خیالات کا اظہار آل انڈیا تحریک عوام ہند کے قومی سکریٹری و جامعہ منبع العلوم کے ناظم تعلیمات مولانا یاسین صدیقی قاسمی نے کیا نیز موصوف  نے حکومت ہند وصدر جمہوریہ ہند سے بھی  مطالبہ کیا ہیکہ انسانیت کے ناطے وہاں کی حکومت پر دباؤ بنایا جائے اور امن وامان اور بھائی چارگی کے فروغ کیلئےکوئی ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور تمام امت مسلمہ سے اپیل کی جاتی ہیکہ اپنے مظلومین شامی بھائیوں کیلئے دعاؤں کا ورد کریں اور ائمہ کرام قنوت نازلہ کا اہتمام کریں .
دوسری طرف دھرم گرو شری روی روشنکر کے اس بیان (جسمیں انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں اگر رام مندر نہیں بنا تو شام جیسے حالات پیداہون گے) کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ہند ان کے خلاف نوٹس لیں، کیا روی شنکر جی دھمکی اور متنازعہ بیان دیکر ملک کی سالمیت ختم کرنا چاہتی ہے اور اپنے دھمکی آمیز بیان سے یہاں کی مسلم قوم کو ڈرانا چاہتی ہے یاد رکھئے یہ وہ قوم ہے جو مرنے سے نہیں ڈرتی بلکہ موت ان سے ڈرتی ہے اسلئے ایسے بیان دینے سے پہلے اور شام جیسے حالات پیداکرنے سے پہلے آپ کو سو بار سوچنا ہوگا.