اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دارالعلوم سراجیہ میں سیریا کے مظلومین کے لیے اجتماعی دعاء!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 7 March 2018

دارالعلوم سراجیہ میں سیریا کے مظلومین کے لیے اجتماعی دعاء!

رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
باغپت(آئی این اے نیوز 7/مارچ 2018) باغپت کے محلہ عیدگاہ میں واقع دارالعلوم سراجیہ میں ملک شام میں ہورہے ظلم و ستم سے نجات کے لیے اجتماعی دعاء کا اھتمام کیا گیا.
مدرسہ ھذا کے مہتمم مولانا محمد عاقل سراج مفتاحی نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج انسانیت کا دم بھرنے والی تنظیمیں اقوام متحدہ، امریکہ، عرب امارات سب خاموش ہے اس لئے مرنے والے مظلومین مسلمان ہیں اگر دیگر اقوام کے ساتھ اتنا ظلم و تشدد ہوگیا ہوتا تو تمام تنظیمیں حرکت میں آجاتی، مگر مرنے والوں پر مسلمان ہونے کا جو لیبل لگا ہوا ہے اس لیے علی الاعلان قتل عام کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید اپیل کی ہے کہ تمام دانشوران اور تمام انسانیت تحفظ و سیکولر جماعتیں اس قتل عام کے خلاف آواز بلند کرے اور انسانیت کو تحفظ دلائیں، انہوں نے تمام ہی ملت اسلامیہ سے شام کے مظلومین کے لیے دعاء کا اہتمام کرنے کی اپیل کی ہے.