اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دیوگاؤں: ملک میں کوئی بھی سیاسی پارٹی کھل کر مسلمانوں کیلئے بات نہیں کر رہی ہے: ابوعاصم اعظمی ایم ایل اے

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 3 March 2018

دیوگاؤں: ملک میں کوئی بھی سیاسی پارٹی کھل کر مسلمانوں کیلئے بات نہیں کر رہی ہے: ابوعاصم اعظمی ایم ایل اے

رپورٹ: عبدالرحیم صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوگاؤں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 3/مارچ 2018) آج پورے ملک میں کوئی بھی سیاسی پارٹی کھل کر مسلمانوں کی بات نہیں کر رہی ہے، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر کھل کر مسلمانوں کی بات کی گئی تو ہندو ووٹ ہم سے کھسک جائے گا، ان خیالات کا اظہار مہاراشٹرا کے ایم ایل اے و سپا کے مہارشٹرا صوبہ کے صدر جناب ابوعاصم اعظمی نے کٹولی کلاں میں حاجی کمال الدین خان کی رہاش گاہ پر ایک پروگرام کے دوران کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے حالات کافی خراب ہوگئے ہیں، سیاسی پارٹیوں میں کوئی زیادہ ہندوتو پر اور کوئی کم ہندوتو پر گامزن ہے لیکن ہیں سبھی، انہوں نے گجرات چناؤ کی بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے احمد پٹیل کو کسی بھی پروگرام میں جگہ نہیں دی اسلئے کہ وہ مسلمان تھے، ان سے مشورہ کانگریس بند کمرے یں لیا کرتی تھی.
ملک میں جو بی جے پی آئی اس کی سب سے بڑی وجہ کانگریس تھی کیونکہ اس کی ناکامیاں ہیں بی جے پی کو دعوت دیں، ورنہ ملک کے کے حالات اتنے خراب نہیں ہوتے.
ملک میں چناوی اتحاد پر انہوں نے کہا کہ کانگریس سے جو سپا نے اتحاد کیا اس لئے کہ یہاں سے فرقہ پرستوں کو ختم کیا جائے، اسی لئے سپا نے کانگریس کو سیکڑوں سیٹیں دیں، ورنہ یوپی میں کانگریس کی کیا  حیثیت تھی.
سپا صدر اکھیلیش یادو جی کی یہ سوچ تھی کہ کسی طرح بی جے پی کو یہاں سے دور کیا جائے، لیکن ابھی یوپی میں دو سیٹوں پر چناؤ ہوا ہے کانگریس نے بغیر مشورے کے پہلے ہی اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا تو یہ کس بات کا اشارہ ہے؟ لوگ کہتے ہیں کہ مودی ہٹاؤ تو کس کو لائیں گے؟ رہی بات اتحاد کی یہ تو کانگریس کو سوچنا چاہیئے کہ وزیر اعظم راہل گاندھی کو بننا ہے نہ کہ اکھلیش یادو کو، اس معاملے میں محترمہ مایاوتی جی اور لوگوں کو سوچنا چاہیئے، سپا کے دل کھلے ہیں.
جناب اعظمی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس بیان پر چٹکی لی "اردن کے بادشاہ کے سامنے مودی جی نے کہا کہ ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں کمپیوٹر ہو" ، اس پر اعظمی نے کہا کہ اکھیلش یادو جی نے کمپیوٹر تقسیم کیا تو انہوں نے سکا مزاق اڑایا، قبرستان اور شمشان، عید اور ہولی کی بات کر رہے تھے، اور آج قرآن کی بات کر رہے ہیں وزیر اعظم.
انہوں نے مزید کہا کہ بہار کی طرز ہر پورے ملک میں فرقہ پرستوں کے خلاف عظیم اتحاد ہونا چاہیئے جو ملک کے فائدے میں ہے.
اس موقع ہر حافظ التفات اعظمی، سابق ایم ایل اے عادل شیخ، بیچئی سروج، حاجی ابوشہمہ خان، ڈاکٹر محمد ارشد قاسمی، حاجی قیام الدین خان، ابوعاصم عرف گڈو، معظم عرف ماما، تنویر احمد، محمد اعظم، ابوذر، ڈاکٹر علی اختر، ڈاکٹر امیر حمزہ سمیت کافی تعداد میں لوگ موجود تھے.