اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جالے ایکتا سنگٹھن کے بینر تلے ہولی ملن تقریب کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 3 March 2018

جالے ایکتا سنگٹھن کے بینر تلے ہولی ملن تقریب کا انعقاد!

رپورٹ: ریاض حسین
ــــــــــــــــــــــــــــــ
جالے(آئی این اے نیوز 3/مارچ 2018) جالے ایکتا سنگٹھن کے بینر تلے آج جالے میں قاضی مولانا مجاہدالاسلام قاسمی کے صحن میں ہولی ملن تقریب کو سعید عالم (العالم) کے تعاون سے منعقد کیا گیا اس موقع پر مفتی عامر مظہری نے کہا کہ جالے تہذیبی ثقافتی اور علمی جگہ ہے جہاں کی عوام نے گنگا جمنی تہذیب کی بقا کے لئے ہمیشہ کوششیں کی ہیں، اور ہمارے بڑوں نے آپسی اتحاد کو جو بطور وراثت ہمیں دیا ہے اس کی حفاظت کی کوشش کی جاتی رہی ہے.
   شانتیکا نندن پرشاد ورما نے حضرت قاضی مولانا مجاہد الاسلام قاسمی کے حوالے سے کہاکہ ہم سب لوگوں نے  آپسی اتحاد کی بقا اور ہندو مسلم اتحاد کی بقا کے لئے انتھک  محنت کیا ہے اور اسے  باقی رکھنے کے لئے سعید عالم (العالم) نے ہمیشہ  کی طرح ہندو مسلم اتحاد کی ضمانت کے لئے یہ پروگرام کیا ہے، نشاط نیازی نے آپس میں مل جل کر رہ کر زندگی گذارنے کا پیغام دیا، ارون کمار پاٹھک (ہندی پترکار ) نے کہا کہ اس گاؤں کی نسبت ایسی عظیم ہستی کی جانب ہے جسے لوگ مولانا قاضی مجاہدالاسلام قاسمی کہتے تھے، جنہوں نے اس گاؤں کو اپنے شعورسے ہمیشہ ہندو مسلم اتحاد کی دعوت دی اور وہ خود اس پر قائم رہے، نندو جی نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم ایسی آبادی میں جیتے ہیں جس نے قومی یکجہتی کے فروغ میں اس پورے ملک میں جھنڈا بلند کیا ہے اور اس کی مثال مولانا مجاہد الاسلام قاسمی ہیں.
پروگرام کے قائد سعید عالم (العالم) نے کہا کہ ہم نے آپسی رواداری کو ہمیشہ فروغ دیا ہے اور ان شاءاللہ اس رواداری کی بقا کی ہمیشہ کوشش کی جاتی رہے گی، موقعہ چاہے جو ہو ہم نے گنگا جمنی تہذیب کی بقا کی کوشش کی ہے، تاریخ ایسے لوگوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی جو ملک کی فضا کو مکدر کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، راجد کے بلاک صدرولی امام بھائی چمچم چمچم گری نے اس خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر سعید عالم صاحب کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا یہ اور اس طرح پروگرام کے انعقاد سے دلوں کا فاصلہ کم ہوتا ہے اور انسانیت کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں.
پروگرام کی نظامت بھوشن آزاد اور جاوید اقبال عرشی نے مشرکہ طور پر کیا، اس موقع پر مولانا محمد اسلم سبیلی، پریم کمار دھیر، نریش چودھری،اور جالے کے سرکردہ افراد موجود تھے.