اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ابو عاصم اعظمی صاحب نے بلریاگنج کے الفلاح ہاسپٹل کا کیا افتتاح!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 4 March 2018

ابو عاصم اعظمی صاحب نے بلریاگنج کے الفلاح ہاسپٹل کا کیا افتتاح!

رپورٹ: علی اشہد اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 4/مارچ 2018) اعظم گڑھ کے بلریاگنج علاقہ کا مشہور و معروف دینی ادارہ جامعة الفلاح کے اندر ایک الفلاح ہسپتال تعمیر ہوا، جس کے دوسرے منزلے کی افتتاحی تقریب میں مہاراشٹر کے ایم ایل اے اور سابق راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ جناب ابو عاصم اعظمی کو مدعو کیا گیا تھا، اور الفلاح ہسپتال کا افتتاح ابو عاصم اعظمی صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا، جناب ابو عاصم اعظمی صاحب نے اپنی تقریر میں کہا کہ جہاں بھی ضرورت پڑے گی قوم و ملت کی ہر ممکن مدد کرنے کو ہر وقت تیار رہوں گا.
واضح ہو کہ جناب ابو عاصم اعظمی صاحب کے بدست الفلاح ھاسپیٹل میں سکنڈ فلور کا افتتاح عمل میں آیا، جسے موصوف کے دادا مولانا محمد ایوب اصلاحی مرحوم کے نام منسوب کیا گیا ہے، مرحوم نے مبلغ جامعہ کی حیثیت سے بیش بہا خدمات انجام دیں، اب ھاسپیٹل میں 50 بیڈ کی سہولیات فراہم ہوگئی ہیں، اس موقع پر مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں جامعہ کی نمایاں خدمات کا ذکر کیا اور فارغین جامعہ کی سرگرمیوں پر مسرت کا اظہار کیا، مدارس کے ذریعے جو ملک و ملت کی خدمت انجام پارہی ہے اس کو سراہتے ہوئے تعاون پر زور دیا، انہوں نے خاص طور پر اس پر زور دیا کہ اہل وطن کے سامنے اسلام کی سچی تصویر اپنے کردار و عمل سے پیش کی جائے.
 اس موقع پر ایم ایل اے جناب نفیس احمد صاحب اور ممبئ سے تشریف لائے ڈاکٹر خالد شیخ نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا، ناظم جامعہ مولانا رحمت اللہ اثری صاحب نے ہدیہ تشکر پیش کیا، اساتذہ، طلبہ کے علاوہ علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی.