اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ایک لاکھ کا انعامی بدمعاش اجیت عرف ھپو راجستھان سے گرفتار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 10 March 2018

ایک لاکھ کا انعامی بدمعاش اجیت عرف ھپو راجستھان سے گرفتار!

محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
باغپت(آئی این اے نیوز 10/مارچ 2018) باغپت کے باؤلی گاؤں رہائشی ایک لاکھ کا انعامی بدمعاش اجیت عرف ھپو کو باغپت ایس ٹی ایف نے راجستھان کے دیولی گاؤں سے گرفتار کیا ہے، اس کے خلاف ضلع کے کئی تھانوں میں لوٹ، قتل، رنگداری وغیرہ معاملوں میں 27 مقدمہ درج ہے، ھپو 2006 سے برابر فرار چل رہا تھا.
ایس پی باغپت جے پرکاش شرما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ الیکٹرانک مشینوں کے ذریعے اجیت عرف ھپو کی لوکیشن راجستھان کے ٹونک ضلع کے دیولی گاؤں میں ملی، تو اے ایس پی سنجیو سمن کی نگرانی کرائم برانچ باغپت نے اجیت عرف ھپو کو گرفتار کیا، ایس پی نے بتایا کہ اجیت قریب دو سال سے اس جگہ رہ رہا تھا اس نے شادی بھی کرلی تھی، اس کے دو جڑوا بچے بھی ہیں، گاؤں والے اسے شریف انسان سمجھتے تھے مگر جب چھاپہ پڑا تو سب کے ہوش اڑ گئے، اور سب حیران تھے، وہ وہی رہ کر اپنا گینگ بھی چلاتا تھا اس کے چیلے اس کے نام سے رنگداری وصول کرتے تھے، ایس پی نے اجیت عرف ھپو کو گرفتار کرنے والی ٹیم مبارکباد پیش کی، اور کہا کہ اس کو ٹھکانہ دینے والوں پر بھی کارروائی کی جائے گی.