سلمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 10/مارچ 2018) نگر پنچایت بلریاگنج کی خستہ حال سڑک کی مرمت کیلئے ایک بار پھر بلریاگنج قصبہ واسیوں نے اعظم گڑھ کمشنر سے ملاقات کر میمورنڈم سونپا، اور مرمت کرانے کا مطالبہ کیا.
آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ 22فروری کو محمد اشہد گڈو کی اگوائی میں قصبہ واسیوں نے اعظم گڈھ کمشنر سے ملکر بلریاگنج کی 2.8 کلومیٹر ٹوٹی ہوئی سڑک کو درست کروانے کے لئے میمورنڈم دیا تھا جسمیں انہوں نے ایک ہفتے میں بنوانے کا وعدہ کیا تھا دوبارہ ملنے پر انہوں نے یہ کہتے ہوئے پی ڈبلو ڈی چیف انجینئر سے ملنے کو کہا کہ کارروائی کے لئے میں نے لکھ دیا ہے مزید تفصیل کے لئے ان سے ملیں.
محمد اشہد گڈو نے نمائندہ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ چیف انجینئر سے ملنے کے بعد کہا گیا کہ اسٹیمیٹ وغیرہ بناکر تمام کام پورا ہوچکا ہے رواں مالی سال یعنی اپریل ماہ میں کام شروع کراکر سڑک بنوادی جائے گی.
اس موقع پر اروند گپتا، عادل قریشی، نعیم احمد،دانش عرف ببلو، آدرش کمار، امیت، آتش، سومت، صدرالدین بابا سمیت درجنوں افراد موجود تھے.