اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بلیا ضلع کے جاجولی گاؤں میں دلت خاتون کو ٹھاکروں نے زندہ جلایا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 10 March 2018

بلیا ضلع کے جاجولی گاؤں میں دلت خاتون کو ٹھاکروں نے زندہ جلایا!

ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــ
بھیم پورہ/بلیا(آئی این اے نیوز 10/مارچ 2018) اتر پردیش کے بلیا ضلع کے تھانہ بھیم پورہ علاقہ میں ایک دلت خاتون ریشمی دیوی بیوی رام اشیش کو دبنگ راجپوت ستیم سنگھ (گڈو) شیوم سنگھ (سڈو) بیٹے سورگی برجیش سنگھ رہائشی جاجولی نے گزشتہ رات تقریبا 1:40 بجے مٹی کا تیل ڈال کر زندہ جلا دیا، آناً فاناً ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے حالت نازک دیکھ وارانسی ریفر کر دیا.